غلاموں کو آقا کی شاباش

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
images



اسحاق ڈار کو شاباش

ایک خبر کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو شاباش دی ہے اور ان کے سخت فیصلوں کی تعریف کی ہے۔ یہ یقینا اسحاق ڈار کا حق ہے۔ انہوں نے ایسے سخت فیصلے کیے ہیں جن کی سختی عوام ایک عرصہ تک جھیلتے رہیں گے۔

وہ جماعت جو اقتدار میں آنے سے پہلے کشکول توڑنے کے دعوے اور قرض کی معیشت کے خلاف نعرہ بازی کرتی تھی، اب ہر ایک کے دروازے پر جھولی پھیلائے کھڑی ہے اور کسی نے کشکول میں کچھ ڈال دیا تو اسے اپنی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔

جہاں تک وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا تعلق ہے تو وہ 12 اگست 2013ء کو ایک ٹی وی پروگرام میں بڑے وثوق سے کہہ رہے تھے کہ بھارت کو انتہائی پسندیدہ (MFN) نہیں قرار دیا جارہا اور ضرورت ہے کہ اس سے پہلے دونوں ملکوں کے درمیان متعدد مسائل کو دور کر کے تعلقات کو معمول پر لایا جائے۔

معقول بات تھی۔ لیکن صرف ایک ہفتہ بعد ہی اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کو تحریری طور پر یقین دہانی کرادی کہ بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ دیا جارہا ہے اور تجارت کی منفی فہرست ختم کرنے پر کام ہورہا ہے۔ اس کے بدلہ آئی ایم ایف نے 6.64 بلین ڈالر اقتصادی بیل آئوٹ کے نام پر کشکول میں ڈال دیے۔

جب وہ 12 اگست کو بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کی تردید کررہے تھے اور جب 19 اگست کو اپنے موقف سے رجوع فرما رہے تھے تو دونوں مواقع پر انہتائی پسندیدہ ملک کی طرف سے پاکستان کی سرحدوں پر گولہ باری جاری تھی۔ شاید مخاصمت کے اس ماحول میں بھارت کو انتہائی پسندیدہ قرار دینا ہی وہ فیصلہ ہے جس پر آئی ایم ایف نے شاباش دی ہے۔

http://jasarat.com/index.php?page=03&date=2013-09-12

 
Last edited by a moderator: