غزہ کے عوام کی منتقلی کی بات غیرمنصفانہ، تکلیف دہ اور تشویشناک ہے: پاکستان

395139_2346974_updates.jpg


اسلام آباد: پاکستان نے غزہ کے عوام کی منتقلی کے حوالے سے بات کو غیرمنصفانہ، تکلیف دہ اور تشویشناک قرار دیا ہے۔


دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی خواہشات کے مطابق دو ریاستی حل کا حامی ہے، اور جو فلسطینی چاہتے ہیں، ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان نے غزہ کے عوام کی منتقلی کو غیرمنصفانہ، تکلیف دہ اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرے۔


ترجمان نے غزہ میں اسرائیل کے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فلسطین کے بارے میں پوزیشن بہت واضح ہے۔ پاکستان فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور فلسطینیوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔


ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ صدر زرداری کی بیجنگ میں چینی صدر شی جی پنگ اور چینی وزیراعظم لی جیانگ سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پاکستان نے ون چائنا اصول پر اپنی حمایت کی تجدید کی اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
 

Not_Guilty

Minister (2k+ posts)
Napaak yahodi fooj is fuking Muslims everywhere no dollars no muslim support


UN agencies raise alarm over Pakistan's move to deport thousands of Afghans waiting to go to the US

 

Tahir M

Politcal Worker (100+ posts)
Aaj kal Pakistan especially Punjab mein jo anti encroachment drive chal rahi hay us kay result ko dekh kar Gaza yaad aa jata hay. Video dekh kar lagta hay jaise Israely jet fighter bombing kar kay gaey hoon
 

Back
Top