Geek
Chief Minister (5k+ posts)

مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ موبائل یا موٹر سائیکل پر پابندی لگانے کی بجائے ملزموں کو پکڑنا چاہیے۔ اسرائیل کے بد ترین مظالم کیخلاف پاکستان آواز اٹھائے ۔اس معاملے میں امریکی کردار مناسب نہیں۔
لاہور میں عطاء الحق قاسمی کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے قاضی حسین احمد پر حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انتخابی عمل بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرحکومتی پارٹیوں میں عسکری ونگ ہوں گے تو پھر مسائل کا حل کیسے نکلے گا۔ نواز شریف نے گرفتار ملزموں کے انکشافات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا ہر روز بیان تو آجاتے لیکن بندہ کوئی نہیں پکڑاجاتا۔ نواز شریف نے آئندہ انتخابات کو پاکستانی عوام کا امتحان قرار دیا۔ انہوں نے پنجگور میں دنیا نیوز کے نمائندے رحمت اللہ عابد کے قتل پر بھی افسوس کا اظہار کیا ۔
Source