عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریگی - وفاقی وزیر نورالحق قادری

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)

اسلام آباد: نورالحق قادری نے کہا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، شہادت کیلئے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جا سکتی ہے، فواد چودھری دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عوام اور حکومت عید منائیں گے، شریعت چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے، عید کا فیصلہ علمائے کرام ہی کریں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق کل پاکستان میں عید الفطر ہوگی، کل چاند کی پیدائش ہوچکی، آج غروب آفتاب کے بعد سانگھڑ، بدین اور ٹھٹھہ میں دیکھا جا سکے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مشکلات پر قابو پانا ہی زندگی ہے، انشااللہ مشکل وقت سے نکلیں گے، مذہبی تہواروں کو یکجہتی کی وجہ بننا چاہیئے، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہمیشہ سے تنازع کا شکار رہا، ریاست فرقہ واریت سے بالاتر ہوتی ہے، دنیا میں چاند دیکھنا اب کوئی مسئلہ نہیں رہا، آئندہ چند سالوں میں لوگ عید چاند پر بھی کرسکیں گے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل آسان ہوگیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا اسلام ہمیں علم حاصل کرنے کی جستجو کی تعلیم دیتا ہے، چاند کو زمین کے گرد چکر مکمل کرنے میں 29 دن سے کچھ زیادہ لگتا ہے، سورج کی روشنی میں چاند نظر نہیں آتا، سورج غروب ہونے اور چاند نکلنے میں 38 منٹ کا فرق ہونا چاہیے، چاند کی اونچائی 6.5 ڈگری ہونی چاہیے، چاند نظر آنے کا کم سے کم زاویہ 9 ڈگری کا ہونا چاہیے، 22 مئی کی رات 10 بجکر 39 منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی، پسنی میں چاند 7 بجکر 36 منٹ سے 8 بجکر 14 منٹ تک دیکھا جاسکتا ہے، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی، پسنی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے ہوگی، پشاور میں آج بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں، ہم نے تجاویز وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہیں، جو وزیراعظم فیصلہ کریں گے ہم فالو کریں گے، آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے چاند واضح نظر آجائے گا۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/546704
 
Last edited:

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اس مولوی کو کہنا چاہئے کہ رویت حلال کمیٹی کو مال حرام تم اپنی جیب سے دو وزارت مزہبی امور کے فنڈز حاجیوں کی عمر بھر کی پونجی ہوتی ہے جو وہ حج کے فریضہ کیلئے جوڑتے ہیں ناکہ ان نکھٹو مولویوں کی دعوتوں کیلئے، ہرسال کروڑوں روپیہ ان پر خرچ ہورہا ہے بلا مقصد اور بے فائدہ
 
peaceandjustice

Chief Minister (5k+ posts)
Centralised ruet hilal committee is needed or everyone will declare their own Eid day. Eid celebrated in khyber pakhtunkha today.

https://twitter.com/x/status/1263903362203947008
سائنس وٹیکنالوجی کی وزارت کو چاہئے کہ مولوی کی وزارت کو رپورٹ بنا کر پیش کر دے اور پھر مولوی کی وزارت سے چاند کی رویت ہلال کمیٹی کے مولویوں سے عید کے چاند کی اور رمضان کے چاند کا اعلان کروادیا کریں تاکہ سب کی روزی روٹی چلتی رھے آخر مولوی بھائیوں نے بھی تو گھر بار چلانا ھے
 
peaceandjustice

Chief Minister (5k+ posts)

اسلام آباد: نورالحق قادری نے کہا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، شہادت کیلئے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جا سکتی ہے، فواد چودھری دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عوام اور حکومت عید منائیں گے، شریعت چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے، عید کا فیصلہ علمائے کرام ہی کریں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق کل پاکستان میں عید الفطر ہوگی، کل چاند کی پیدائش ہوچکی، آج غروب آفتاب کے بعد سانگھڑ، بدین اور ٹھٹھہ میں دیکھا جا سکے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مشکلات پر قابو پانا ہی زندگی ہے، انشااللہ مشکل وقت سے نکلیں گے، مذہبی تہواروں کو یکجہتی کی وجہ بننا چاہیئے، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہمیشہ سے تنازع کا شکار رہا، ریاست فرقہ واریت سے بالاتر ہوتی ہے، دنیا میں چاند دیکھنا اب کوئی مسئلہ نہیں رہا، آئندہ چند سالوں میں لوگ عید چاند پر بھی کرسکیں گے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل آسان ہوگیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا اسلام ہمیں علم حاصل کرنے کی جستجو کی تعلیم دیتا ہے، چاند کو زمین کے گرد چکر مکمل کرنے میں 29 دن سے کچھ زیادہ لگتا ہے، سورج کی روشنی میں چاند نظر نہیں آتا، سورج غروب ہونے اور چاند نکلنے میں 38 منٹ کا فرق ہونا چاہیے، چاند کی اونچائی 6.5 ڈگری ہونی چاہیے، چاند نظر آنے کا کم سے کم زاویہ 9 ڈگری کا ہونا چاہیے، 22 مئی کی رات 10 بجکر 39 منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی، پسنی میں چاند 7 بجکر 36 منٹ سے 8 بجکر 14 منٹ تک دیکھا جاسکتا ہے، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی، پسنی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے ہوگی، پشاور میں آج بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں، ہم نے تجاویز وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہیں، جو وزیراعظم فیصلہ کریں گے ہم فالو کریں گے، آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے چاند واضح نظر آجائے گا۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/546704
یہ کام مولویوں کی وزارت کا ھے اور چاند نظر آنے یا نہ نظر آنے کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ کے زریعے کروایا جائے تاکہ مولویوں صاحبان کی بھی دال روٹی چلتی رھے آخر ان سے بھی تو کوئی کام لیا جائے تاکہ ملک میں بھائی چارہ کی فضا قائم رھے
 
peaceandjustice

Chief Minister (5k+ posts)
جو کمیٹی خود غیر شرعی ہو وہ فیصلہ کرے گی شرعی؟
ایک مسلمان کو بھی چاند نظر آجاے تو ملت پر عید فرض ہے.
یہ تھی شریعت
بھائی صاحب ملک اداروں سے چلتے ہیں قانون کے مطابق فیصلے کئے جاتے ہیں ھر ادارے کا آئین وقانون کے مطابق ایک کردار ہوتا ھے 22کروڑ کے ملک میں آگر ھر آدمی اپنی مرضی سے چاند دیکھ کر عید منانا شروع کر دے تو پھر عوام کو عید کی چھٹیاں،کس طرح دی جائیں گی آور ریاستی اداروں کی ڈیوٹیاں کس طرح ادا ہونگی لہذا قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لئے آئیں وقانون کے مطابق ملک کو اور عوام کو چلنا بہت ضروری ھے
 
Ali raza babar

meei nazar mei Quran or Hadees se berh ker koi Asool ya Qanoon nhi
 
Star Wars

MPA (400+ posts)
سائنس وٹیکنالوجی کی وزارت کو چاہئے کہ مولوی کی وزارت کو رپورٹ بنا کر پیش کر دے اور پھر مولوی کی وزارت سے چاند کی رویت ہلال کمیٹی کے مولویوں سے عید کے چاند کی اور رمضان کے چاند کا اعلان کروادیا کریں تاکہ سب کی روزی روٹی چلتی رھے آخر مولوی بھائیوں نے بھی تو گھر بار چلانا ھے

Ruet hilal committee consists of experts from meteorological department, Suparco and Pakistan Navy. Are these not people with a scientific background. They know more about science than dabboo chodhary!
 
waseem137

Minister (2k+ posts)
Make a will
Jab app key death ho ge to Please invite Fawad ch for your Namaz e Janaz prayer don't call any molvi
جب میری موت ہو گی تو کوئی بھی مسلمان جنازہ پڑھا سکتا ہے ، کسی مولوی کی ضرورت نہیں ہے، اس بات کا میرے خاندان کو علم ہے ۔ آپ ان ملاوں کے محتاج ہوں گے میں کسی مولوی کا محتاج نہیں، الحمداللہ نماز بھی خود پڑھا سکتا ہوں ۔
 
waseem137

Minister (2k+ posts)
Make a will
Jab app key death ho ge to Please invite Fawad ch for your Namaz e Janaz prayer don't call any molvi
ایک مسلمان کو نماز جنازہ ، نماز جمعہ، بچوں کے کان میں اذان اور نکاح پڑھانا خود آنا چاہئیے ۔ حقیقی اسلام میں مولوی نام کا کوئی عہدہ نہیں ہے، یہ عہدہ صرف آپ لوگوں نے ان کو عطا کیا ہے ۔
 
Back
Top