سمجھ نہیں آتی بندہ کیا لکھے اور کیا نہ لکھے ۔۔۔ پاکستان کے تقریبا تمام ٹی وی چینل پر عید شو کے نام پر جس طرح مسلمانوں کے اس مقدس اور خوشی والے پیارے دن کی بے حرمتی کے ساتھ دھما چوکڑی مچائی جاتی ھے دل خون کے آنسو روتا ھے ۔۔۔ یہ وہ مسلمان ہیں جن کو دیکھ کر شیطان بھی شرماتا ھوگا ۔۔۔ اصحابہ اکرام رض اس دن کو عقیدت اور نہایت احترام اور سلیقے سے مناتے تھے اور اگلے چھ مہینے تک رمضان میں کی ھوئی آپنی عبادات کی قبولیت کے لئے گڑگڑا کر اللہ سے دعا فرماتے تھے ۔۔۔۔ اور صد افسوس آج کا مسلمان رمضان ختم ھونے پر بے ھودہ میوزک لگا کر ٹی شو پر ایسے ناچتا ھے جیسے شیطان یہ ہیں اور اصل شیطان کوئی اور مخلوق ھے ۔۔ اللہ ھدایت نصیب فرمائے آمین