عون علی کھوسہ معروف یوٹیوبر ہیں جو اپنی مزاحیہ ویڈیو میں پاکستان کے موجودہ حالات کی عکاسی کرتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان عوام کے لیے ’بِل بِل پاکستان‘ کے نام سے گانا گایا
یہ گانا سوشل میڈیا پر تو خوب وائرل ہوا لیکن اگلے ہی دن عون علی کھوسہ کو دس کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ طور پر حراست میں لے لیا گیا۔
عون کھوسہ کے بھائی علی شیر کھوسہ نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آدھی رات کو نا معلوم مسلح افراد نے ان کے بھائی عون کھوسہ کو حراست میں لے لیا ہے، انہوں نے صارفین سے اپنے بھائی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں کیونکہ یہ ان کے خاندان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔
وجاہت سمیع کا کہنا تھا کہ عون علی کھوسہ کو بِل بِِل پاکستان کا مزاحیہ ترانہ بنانے پر اغوا کیا گیا ہے۔ دراصل اس ترانے میں عوام کو احساس دِلایا گیا ہے کہ ایسی آزادی کا کیا فائدہ جس میں آپ آزادی کے 77ویں سال تک بھی غربت اور بے بسی کی زندگی گزار رہے ہیں
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ پہلے اغوا برائے بیان آیا پھر "ملکو" کااغوا برائے گانا آیا۔اب بل بل پاکستان کے بعد عون علی اغواء ہوئے۔ فارم 47 والے شاید عون سے پیڈ پرموشن بنوانے میں ناکام رہے،تو چک لیا۔دیکھتے ہیں اب فرہاد کی طرح واپسی ہوگی یا شیخ رشید کی طرح
حذیفہ کا کہنا تھا کہ عون علی کھوسہ کو دس بزدلوں نے رات کو اغواء کرلیا۔۔۔۔ حال ہی میں عون علی نے۔۔۔۔۔۔۔بل بل پاکستان گانا گایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔جس میں پاکستان کی عوام کے حالات کی عکاسی کی گئی تھی اور اشرافیہ کو آڑے یاتھوں لیا گیا تھا۔۔ بس یہ جرم بن گیا۔۔۔۔۔
صحافی شاکر محمود اعوان نے تبصرہ کیا کہ عون علی کھوسہ کو اپنا احتجاج اس طرح ریکارڈ کروانے ہر اٹھایا گیا ہے،، مبینہ طور پر ملی نغمے کی توہین کے الزام میں اٹھایا گیا ہے،، ایک طاقت ور شخصیت نے جب یہ سنا تو حکم دیا کہ فورا اٹھا لو
فرحت بھٹی کا کہنا تھا کہ عون کھوسہ کا نیا گانا " بل بل پاکستان " شاید انکی گرفتاری کی وجہ بن گیا ہے ،خدارا عون کھوسہ کو رہا کیا جائے
امجد خان نے عون علی کھوسہ کا گانا شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ بل بل پاکستان بھوکی ہے عوام سب کھا گئے حکمران ۔۔ عون کھوسہ کا جرم یہ نغمہ تھا جس کی پاداش میں اسے اغواء کیا گیا ۔
علینہ شگری نے ردعمل دیا کہ بل بِل پاکستان کا ترانہ اور رات کے اندھیرے میں اٹھائے جانے کا زمانہ ۔