عورت نے چیخ نہ ماری، ریپ کا الزام خارج...

Musafir123

Senator (1k+ posts)
_95315333_b2c1c165-99eb-4320-8cca-2dc34b7e5df9.jpg


اٹلی کے وزیر انصاف نے ریپ کے ایک مقدمے کی دوبارہ تفتیش کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں عدالت نے ایک شخص کو اس لیے بری کر دیا تھا کہ عورت نے
چیخ نہیں ماری تھی۔

اٹلی کے شہر تورن میں ایک عدالت نے گزشتہ ماہ اس بنا پر ایک شخص کو ریپ کے الزام سے بری کر دیا تھا کہ خاتون نے اپنے اس ساتھی کو کہا کہ 'بس' جو کہ اتنا شدید رد عمل نہیں ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ ان کے ساتھ ریپ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اس خاتون کو اب مرد کو بدنام کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔
عدالت کے اس فیصلے پر ملک میں شدید عوامی رد عمل سامنے آیا ہے۔
حزب اختلاف کے ایک رکن پارلیمان اناگریزا کالابیرا نے کہا کہ آپ ایک سہمی ہوئی عورت کے رد عمل پر اسے سزا نہیں دے سکتے۔'
آنسا نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر انصاف اندریا اورلیندو نے وزارت کے ایک انسپکٹر کو سنہ دو ہزار گیارہ کے اس واقع کی تحقیق کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایک مقامی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون ایک ہسپتال میں ملازم تھیں اور جس شخص پر انھوں نے الزام لگایا تھا ان کے بقول اس نے یہ دھمکی دی تھی کہ اگر وہ نہ مانیں تو وہ انھیں کام دینا بند کر دے گا۔
عدالت نے جب ان سے یہ دریافت کہا کہ انھوں نے زیادہ شدید رد عمل کا اظہار کیوں نہیں کیا۔ اس پر خاتون نے کہا کہ بعض اوقات صرف بس کہنا کافی ہوتا ہے۔ خاتون نے مزید کہا کہ انھوں نے پوری قوت سے انھیں نہیں روکا جیسا کہ انھیں کرنا چاہیے تھا وہ شاید اس لیے ایسا نہ کر سکیں کیونکہ انھیں ایک طاقت ور شخص کا سامنا تھا اور وہ اس کے آگے بالکل بے بس ہو گئیں تھیں۔
ملزم کو بری کرتے ہوئے جج نے کہا کہ اس خاتون کا رد عمل ایسا نہیں جو کہ اس صورت حال کا سامنا کرنے والی کسی خاتون کا ہو سکتا ہے۔ جج نے اس خاتون کے بیان کو غیر حقیقی قرار دیا اور کہا کہ ریپ نہیں ہوا ہے۔
ملزم نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انھوں نے جنسی فعل کیا ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ باہمی رضامندی سے ہوا تھا۔
Source: http://www.bbc.com/urdu/39393572?ocid=socialflow_twitter
 
Last edited by a moderator:

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
لگتا ہے جج صاحب نے قانون کی ڈگری پاکستان سے حاصل کی تھی اور ہماری عدالتوں سے کافی متاثر بھی ہیں

یہ بھی ہو سکتا ہے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ پڑھا ہو کہ اگر پاکستان میں لارجلی لاء فل الیکشن ہو سکتا ہے تو میں ایسا فیصلہ کیوں نہیں دیکھ سکتا

ویسے بھی اس عورت کی چیخ کی آواز کم از کم عدالت تک تو پہونچنی چاہئے تھی نا .. ایسا تو ہوا نہیں

اس لئے یہ فیصلہ دے کے ریپسٹ کو آزاد کر دیا ہے
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
لگتا ہے جج صاحب نے قانون کی ڈگری پاکستان سے حاصل کی تھی اور ہماری عدالتوں سے کافی متاثر بھی ہیں

یہ بھی ہو سکتا ہے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ پڑھا ہو کہ اگر پاکستان میں لارجلی لاء فل الیکشن ہو سکتا ہے تو میں ایسا فیصلہ کیوں نہیں دیکھ سکتا

ویسے بھی اس عورت کی چیخ کی آواز کم از کم عدالت تک تو پہونچنی چاہئے تھی نا .. ایسا تو ہوا نہیں

اس لئے یہ فیصلہ دے کے ریپسٹ کو آزاد کر دیا ہے
اگر ڈگری پاکستان سے لی ہوتی تو فیصلہ کبھی نہ آتا

بعد میں عورت جیل میں چیخیں مارتی رہتی
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
شکر ہے جج کا نام منور حسین نہیں ہے ورنہ اب تک دیسی لبڑوں کو منہ کا ہیضہ ہو چکا ہوتا
 

Farooq Ahmad

Minister (2k+ posts)
What is happening to the world... Rape isnt a joke.... And this british judicial system depends on how expensive n great ur lawyer is.... Great lawyer n great money can escape a biggest crime
 

Back
Top