عورت مغرب کی نگاہ اور اسلام کی پناہ میں

اجل کنول

MPA (400+ posts)
عورت مغرب کی نگاہ اور اسلام کی پناہ میں

ڈاکٹر عمرانہ مشتا ق…. دِل کی بات


شیکسپئیر نے کہا تھا کہ عورت ایسی کتاب ، تصویر اور دبستان ہے کہ جس میں ساری دنیا بستی ہے، جو تمام دنیا کی پرورش اور تربیت کرتی ہے۔ ارسطو کا قول وہ پیمانہ ہے جو ترقی یافتہ قوموں کی تعمیر و ترقی کا شاندار نمونہ ہے اور وہ کہتا ہے ”عورت کی ترقی اور تنزلی پر قوم کی ترقی یا تنزلی کا انحصار ہوتا ہے“۔سقراط کا قول ہے ”مرد آنکھ ہے تو عورت اس کی بینائی، مرد پھول ہے تو عورت اس کی خوشبو۔ اگر دنیا میں عورت نہ ہوتی تو آنکھ بے رنگ، شاعری بے کیف اور ادب پھیکا ہوتا۔ عورت کا دل ہمیشہ چاند کی طرح بدلتا رہتا ہے لیکن اس کا باعث ہمیشہ مرد ہوتا ہے۔عورت گھر میں دوست ہے، پردیس میں علم و ہنر۔ عورت زخم معاف کر دیتی ہے مگر خراشوں کو نہیں بھولتی“۔گوئٹے نے کہا ہے ”میرے خیال میں مرد جھوٹ بولنے کےلئے پیدا ہوئے اور عورتیں یقین کرنے کے لئے“۔لارڈ بائرن کہتا ہے کہ ایک خوبصورت عورت میرا پسندیدہ مہمان ہے۔ عورت ایک ایسا پھول ہے جو اپنی خوشبو سے مرد کے چمنستانِ حیات کو مہکا دیتی ہے۔

عورت کے محبت بھرے دل سے اچھی چیز دنیامیں نہیں ہے۔بچے کی پیدائش وہ خوشگوار سزا ہے جو عورت کو برداشت کرنا ہی پڑتی ہے۔عورت مرد سے زیادہ محنتی، سمجھدار اور نیک ہے۔بھلائی کے کام اس سے اس طرح سرزد ہوتے ہیں جیسے آسمان سے بارش برستی ہے۔عورت زمین کی دلکش اور جادو اثر نظم کا نام ہے۔روسی ضرب المثل ہے کہ دس عورتوں میں ایک روح ہوتی ہے۔عورت سے باتیں کرتے وقت وہ سنئے جو اس کی آنکھیں کہتی ہیں۔شیکسپئر کا ایک اور قول ملاحظہ کریں۔”کنواری لڑکی کی زبان نہیں ہوتی، صرف خیالات ہوتے ہیں۔ جب عورت تنہائی میں گنگنانے یا مسکرانے لگے اور بار بار اس کے ہاتھ بالوں سے کھیلنے لگیں تو سمجھ لیں کہ اسے کسی سے محبت ہو گئی ہے“۔البانیہ کی ایک کہاوت ہے عورت مرد کا رشتہ ہی انسان کا سب سے پہلا سماجی رشتہ ہے۔شیکسپئر نے ایک اور جگہ کہا ”اے عورت تو مجسمہ جلوہ گری ہے اور دنیا پر بغیر فوج کے حکومت کرنا تیرا ہی کام ہے“۔

جان ملٹن کا قول دیکھئے ”عورت کے آنسووﺅں کو بند کرنا سمندر کے غضب ناک طوفان کو روکنے سے مشکل ہے“۔ نپولین نے کہا ” یہ صحیح ہے کہ میں نے ملکوں اور تاجوں کو روند ڈالالیکن یہ کس درجہ ماتم انگیز حقیقت ہے کہ میں ایک عورت سے شکست کھا گیا اور اس کے دل کو فتح نہ کر سکا“۔ ایک ایرانی کہاوت ہے کہ عورت کا پیار اس چشمے کی مانند ہوتا ہے جو کبھی خشک نہیں ہوتا۔
حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی تصویر کائنات میں رنگ و نور کا نظارہ فرمائیں ” جو شخص عورت کی تعظیم نہیں کرتا وہ سب سے پہلے اپنی ماں، بیٹی، بہن ، بیوی کے وجود کی نفی کرتا ہے۔ عورت کا مقام بہت بلند ہے۔ عورت خود تشہیری حربوں کی آڑ میں مصنوعات کی مانند ارزاں نرخ پر ملکی و غیر ملکی منڈیوںمیں اشتہار بن گئی ہے اور اپنی نسوانی عظمت گنوا بیٹھی ہے۔

اسلام میں عورت کا مقام بہت بلند ہے اور اس کے حقوق کی پرزور وکالت اسلام ہی کرتا ہے۔تہذیب و تمدن اور علم و معرفت، فنون و علوم میں جب یونان اور روم اوجِ ثریا کی بلندیوںکو چھو رہے تھے مگر عورت کی تعظیم اور اس کی عظمت کے انکاری تھے۔اہلِ یونان کا اپنا نظریہ نسواں تھا۔ وہ آگ سے جل جانے اور سانپ کے ڈسنے کا علاج ممکن تصور کرتے تھے لیکن عورت کو ایک زہر ناک شر کہتے تھے۔ اور وہ کہتے تھے کہ تمام دنیاوی آفات اور مسائل و آلام کی بنیاد عورت ہے۔
اسلام نے عورت کو چودہ سو سال پہلے حقوق دے دئیے، جب عورت ذلت کی زندگی بسر کر رہی تھی۔رشتوں کی کوئی پہچان نہ تھی۔عورت کو زندہ دفن کر دینا عام تھا۔

مغرب نے تو 17ویں اور 18ویں صدی میں عورت کو حقوق دینا شروع کئے۔ مغرب ایک مسلمان عورت کے متعلق سوچتا ہے کہ وہ عبایہ پہنتی ہے، حجاب کرتی ہے ، گھر کے اندر بند رہتی ہے، ظلم سہتی ہے۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ اسلام کی تو تعریف ہی حضرت خدیجہ کے تعمیری اور تاریخی کردار سے شروع ہوتی ہے۔ہماری تو اسلامی تاریخ عورت کی حکمت و دانائی اور بہادری کے کرداروں سے بھری پڑی ہے۔عورت حجاب کرے یا نہ کرے اسے اپنی حدود کا پتہ ہے۔عورت ہر رو پ میں خوبصورت ہے۔ بیٹی ہو تو رحمت، بہن ہو تو عزت، بیوی ہو تو محبت،ماں ہو تو قدموں تلے جنت۔
مولانا مودودی نے اپنی شہرہ آفاق کتاب ”پردہ“ میں جو عورت کی پر کشش تصویر کشی کی ہے وہ دیدہ عبرت ہے۔انہوں نے لکھا ہے ” سنسیات پر بدترین قسم کا لٹریچر شائع کیا جا رہا ہے جو مدرسے اور کالجوں کے طلبا و طالبات تک کثرت سے پہنچتا ہے۔ عریاں تصویریں اور آبرو باختہ عورتوں کی شبیہیں ہر اخبار،رسالے اور گھر،دکان کی زینت بن گئی ہیں۔ گھر گھر اور بازارمیں گراموفون کے وہ ریکارڈ بج رہے ہیں جن میں نہایت رقیق اور گندے گیت بھرے جاتے ہیں۔

سینما کا سارا کاروبار جذباتی شہوانی کی انگیخت پر چل رہا ہے،اور پردہ سیمیں پر فحش کاری اور بے حیائی کو ہر شام اتنا مزین بنا کر پیش کیا جاتا ہے کہ ہر لڑکے اور لڑکی کی نگاہ میں ایکٹر اور ایکٹرسوں کی زندگی اسوہ حسنہ بن کر رہ جاتی ہے،مولانا کی روح اگر آج ہمارا کلچردیکھ لے تو زیادہ پریشان ہو جائے۔مولانا نے جس دور کی منظر کشی کی وہ دور تو پھر بھی موجودہ زمانے سے بہتر تھا۔ اقبال اپنے کالم میں عورت کو عفت، شرم، حیا اور عصمت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ تمام شعبہ ہائے زیست میں کام کرنے کی پوری آزادی اور زندگی کی تمام سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
150122162526_pakistan_women_entrepreneurs_640x360_bbc_nocredit.jpg

آج کی عورت بین الاقوامی حالات وواقعات کا گہراشعور وا دراک رکھتی ہے اور انشااللہ اکیسویں صدی کے تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے خواتین کے اندر جو بیداری کی لہر پیدا ہوئی ہے وہ ظلمت و افلاس کو چیرتی ہوئی رنگ و نور بکھیرتی چلی جائے گی اور اب اس کے اس سفر کو کوئی روک نہ پائے گا۔ آج ہم اضطرابی ماحول میں عورت کے کردار پہ بات کر رہے ہیں وہ بہت ہی نازک لمحہ ہے۔ اس وقت وزیرستان سے لے کر بلوچستان تک کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اس ماحول میں عورت کا کردار ملک کی اقتصادی ترقی میں قابل قدر ہے۔

http://www.dailykhabrain.com.pk/archives/8372
 
Last edited by a moderator:

LeezaKhan

Minister (2k+ posts)
What a lame.... a typical Jumaate Islami style nonsense article.

Too fed up with such meaningless crap.

What a sense of denial that these ignorants are living in.
 

patriot

Minister (2k+ posts)
بی بی کیا کہنا چاہتی ہو؟ مودودی اور اقبال کو ثواب حاصل کرنے کے لئے ایک جگہ جمع کیا ہے؟
اسلام میں تو واقعی عورت کو ہر قسم کے حقوق دیئے گئے ہیں مگر مسلمانوں نے واپس لے لئے ہیں ۔ سچ کو مان لیں ۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
بی بی کیا کہنا چاہتی ہو؟ مودودی اور اقبال کو ثواب حاصل کرنے کے لئے ایک جگہ جمع کیا ہے؟
اسلام میں تو واقعی عورت کو ہر قسم کے حقوق دیئے گئے ہیں مگر مسلمانوں نے واپس لے لئے ہیں ۔ سچ کو مان لیں ۔
عورت کو حقوق دلانے کا مقصد حقوق دلانا ہونا چاہے ناکہ حقوق کے بدلے اسلام چھین لیا جائے. کوئی مانے یا نا مانے یہ بھی سچ ہے کے لبرل اس سے اتفاق نہیں کریں گے
 

LeezaKhan

Minister (2k+ posts)
You sure know the lameness of your own statement.


عورت کو حقوق دلانے کا مقصد حقوق دلانا ہونا چاہے ناکہ حقوق کے بدلے اسلام چھین لیا جائے. کوئی مانے یا نا مانے یہ بھی سچ ہے کے لبرل اس سے اتفاق نہیں کریں گے
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
خواتین سے امتیازی سلوک کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ آج 20 جمادی الثانی کو خاتون جنت ، سیدہ کائنات ، تفسیر سورہ کوثر ، دختر نبی ، زوجہ علی ،مادر حسنین شریفین ،جناب فاطمہ زھرا سلام اللّه علیھا کا روز ولادت کتنی خاموشی سے گزر گیا ہے
 

patriot

Minister (2k+ posts)
عورت کو حقوق دلانے کا مقصد حقوق دلانا ہونا چاہے ناکہ حقوق کے بدلے اسلام چھین لیا جائے. کوئی مانے یا نا مانے یہ بھی سچ ہے کے لبرل اس سے اتفاق نہیں کریں گے
و
عورت کو انسان ہونے کے ناتے مسلمان ہونے کے ناتے اپنی زندگی کے فیصلے خود اپنی مرضی سے اسلام کی اپنی سمجھ کے مطابق کرنے کا حق ہے ، کیونکہ اُس نے خود حساب دینا ہے ۔ اس کے والدین ، بھائی یا خاوند نے اُس کی جگہ اللہ تعالی کے سامنے پیش نہیں ہونا ۔ اگر وہ اپنی زندگی گزارنے میں آزاد نہ ہو تو حساب کس چیز کا؟
عورت کو آزادی یا حقوق دینے سے اسلام نہیں چھن جاتا بلکہ عین اسلام ہے ۔
مُلّا کو چاہے کتنا ہی ناگوار گزرے ۔
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
و
عورت کو انسان ہونے کے ناتے مسلمان ہونے کے ناتے اپنی زندگی کے فیصلے خود اپنی مرضی سے اسلام کی اپنی سمجھ کے مطابق کرنے کا حق ہے ، کیونکہ اُس نے خود حساب دینا ہے ۔ اس کے والدین ، بھائی یا خاوند نے اُس کی جگہ اللہ تعالی کے سامنے پیش نہیں ہونا ۔ اگر وہ اپنی زندگی گزارنے میں آزاد نہ ہو تو حساب کس چیز کا؟
عورت کو آزادی یا حقوق دینے سے اسلام نہیں چھن جاتا بلکہ عین اسلام ہے ۔
مُلّا کو چاہے کتنا ہی ناگوار گزرے ۔

اسلام نے مرد کو بھی خود اپنی مرضی سے فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دی. وہ بھی فیصلے کرنے میں اسلام کے تابع ہے. چاہے لبرل کو برا لگے
 

patriot

Minister (2k+ posts)

اسلام نے مرد کو بھی خود اپنی مرضی سے فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دی. وہ بھی فیصلے کرنے میں اسلام کے تابع ہے. چاہے لبرل کو برا لگے
بحث برائے بحث سے کچھ حاصل نہیں ۔۔ شائد آپ نے دھیان نہیں کیا میں نے بھی کہا ہے کہ اسلام کی اپنی سمجھ کیمطابق اپنی مرضی سے فیصلے کرنے کی آزادی ۔
بس کوئی انسان کسی پر اس معاملے میں دروغہ نہیں ہے ۔
نوٹ: اسلام سے میری مراد قرآن کریم ہے ۔
 

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
اسلام نے عورت کو ایک عظیم مقام دیا مگر ہمارے ہاں کچھ مذہبی انتہا پسندوں نے عورت کو ایک لونڈی بنا دیا
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
بحث برائے بحث سے کچھ حاصل نہیں ۔۔ شائد آپ نے دھیان نہیں کیا میں نے بھی کہا ہے کہ اسلام کی اپنی سمجھ کیمطابق اپنی مرضی سے فیصلے کرنے کی آزادی ۔
بس کوئی انسان کسی پر اس معاملے میں دروغہ نہیں ہے ۔
نوٹ: اسلام سے میری مراد قرآن کریم ہے ۔
جی بلکل اگر وہ نماز پڑھنے کے ایک مسنون طریقے کو دوسرے پر ترجحیح دیتی ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے