عورتوں کی مکاری

Athra

Senator (1k+ posts)
مسافر نے کنویں سے پانی بھرتی عورت سے مانگ کر پانی پیا۔ عورت مہذب، خوبصورت اور اپنے اطوار سے نہایت ہی بھلی اور معصوم سی لگتی تھی۔

آدمی نے پوچھا؛ تم نے کبھی عورتوں کی مکاری کے بارے میں تو نہیں سُنا ہوگا؟عورت نے پانی بھرنا چھوڑا اور ایک اونچی دھاڑ مار کر اتنے زور سے چیخ و پُکار کرتے ہوئے رونا شروع کیا کہ گاؤں کے لوگ بھی اس کی آہ و پکار سُن لیں۔

آدمی عورت کی اس حرکت سے خوفزدہ ہو کر بولا، تم ایسا کیوں اور کس لئے کر رہی ہو؟عورت نے کہا؛ تاکہ گاؤں والے آ کر تجھے قتل کر ڈالیں کیونکہ تو نے مجھے تکلیف دی ہے اور میرا دل دُکھایا ہے۔

آدمی گھگھیاتے ہوئے بولا؛ میری بات سُنو، میں ایک مسکین اور اپنے کام سے کام رکھنے والا مسافر ہوں، میں بھلا کیونکر تمہیں تکلیف پہنچاؤں گا؟ میں تو بس تمہاری معصومیت سے متاثر ہوا تھا تو پوچھ بیٹھا کہ تم نے تو یقیناً عورتوں کی مکاری کے بارے میں کبھی نہیں سُن رکھا ہوگا؟ تم ایک مہذب اور حسین و جمیل عورت ہو، مگر میں خدا خوفی رکھنے والا انسان ہوں، مجھے تم سے کیا لینا دینا کہ موقع پا کر تم سے بات کرنے کی خواہش کرونگا؟

اس بار عورت نے اپنا مشکیزہ اُٹھا کر اپنے اوپر اُنڈیل کر اپنے آپ کو پانی سے تربتر کر لیا۔آدمی کی حیرت اس بار اور بھی دو چند ہو گئی۔ پوچھا اب کیا ہوا کہ تُم نے اتنی محنت سے کنویں سے نکالا پانی اپنے اوپر ڈال کر اپنے آپ کو بھگو لیا۔ابھی یہ بات ہو ہی رہی تھی کہ گاؤں والے لوگ کنویں تک پہنچ گئے۔

عورت نے اُن لوگوں کو بتایا کہ میں کنویں میں گر گئی تھی۔ اور آج اگر یہ مُسافر یہاں نا ہوتا اور مجھے باہر نا کھینچتا تو میں مر ہی گئی تھی۔لوگوں نے اس آدمی کے اس احسان کے بدلے اُسے گلے لگا کر شکریہ ادا کیا اور اُس کی ہمت و جوانمردی کا تذکرہ کرنے لگے۔

گاؤں کے لوگوں کے ساتھ عورت واپس جانے لگی تو اس آدمی نے پوچھا، اپنی ان دونوں حرکتوں کے پیچھے تمہاری کیا حکمت و دانائی تھی یہ تو
بتاتی جاؤ!
عورت کہنے لگی کہ بس اسی طرح ہی ہر عورت ہوا کرتی ہے؛اگر اُسے اذیت دو گے تو تمہیں قتل کرا دینے سے کم پر راضی نہیں ہوگی۔
اور اگر آُسے راضی اور خوش رکھو گے تو تمہیں بھی خوش و خرم رکھے گی۔

راوی نےاچھو‬ کو بتایا کہ شیطان بھی اُس وقت ساتھ کے کھیت کی منڈیر پر بیٹھا گنے توڑ کر کھا رہا تھا اور خود کو اس عورت کی شاگردی میں دینے کا سوچ رہا تھا۔


رائٹر نا معلوم
 
Last edited by a moderator:

Athra

Senator (1k+ posts)
:lol::lol::lol:

i am impressed with her intelligence ..


کسی فلاسفر نے کہا تھا کہ عورت کسی بھی مرد کو کھوتا بنا کر اس پر سواری کر سکتی ہے یہ بھی عورت کی ذہانت کا اعتراف ہے
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
کسی فلاسفر نے کہا تھا کہ عورت کسی بھی مرد کو کھوتا بنا کر اس پر سواری کر سکتی ہے یہ بھی عورت کی ذہانت کا اعتراف ہے




تبھی تو مرد بیچارے زبانی کلامی عورت کو ناقص العقل قرار دینے کی نا کام کوشش کرتے نظر آتے ہیں
 

Athra

Senator (1k+ posts)
you are also a good student .





رائٹر نا معلوم


غلطیوں کا اعتراف کرنے سے ہی انسان سیکھتا ہے یہ پوسٹ سبمٹ کرنے کے بعد ہی خیال آیا اس لیے تصیح بھی کی
 

saadmahhmood83

Minister (2k+ posts)
بہت شکریہ اتھرا جی ۔ اتنی ودھیا کہانی شیئر کی۔ امید ہے آج میرا دن اچھا گزرے گا۔
:)
 

Athra

Senator (1k+ posts)
تبھی تو مرد بیچارے زبانی کلامی عورت کو ناقص العقل قرار دینے کی نا کام کوشش کرتے نظر آتے ہیں


[hilar]ہوتا تو وہ بھی اعتراف ہی ہے بس اپنا کوا سفید رکھنا ہوتا ہے ورنہ اکثر شادی شدہ مرد کھوٹے ہی ہوتے ہیں سواری والے
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
اگر ماخوز لکھ دیتا تو پھر آپ کو ماخوز کی تشریح کرنی پڑتی

وہ تو کچھ معصوم نا سمجھ لوگوں کے لئے کرنی پڑی تھی ...بلا وجہ آپ پر الزام لگا رہے تھے ..میری انسانیت جاگ اٹھی تھی ..
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
[hilar]ہوتا تو وہ بھی اعتراف ہی ہے بس اپنا کوا سفید رکھنا ہوتا ہے ورنہ اکثر شادی شدہ مرد کھوٹے ہی ہوتے ہیں سواری والے



:lol:


اس پر مجھے وہ قصہ یاد آگیا جو میرے والد صاحب سنایا کرتے ہیں ..گھوڑے اور انڈے والا ....
 

Athra

Senator (1k+ posts)
وہ تو کچھ معصوم نا سمجھ لوگوں کے لئے کرنی پڑی تھی ...بلا وجہ آپ پر الزام لگا رہے تھے ..میری انسانیت جاگ اٹھی تھی ..


آپ کی یہی خصوصیت ہے جس کی وجھہ سے آپ اتنی ہردلعزیز ہیں ،، اس کے ساتھ ہی میرے خیال میں آپ کی برداشت اور تحمل کی داد بھی دینی چاہہے بلکے سلامی دینی چاہئیے پاکستان آرمی کی تمام توپوں کی
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
آپ کی یہی خصوصیت ہے جس کی وجھہ سے آپ اتنی ہردلعزیز ہیں ،، اس کے ساتھ ہی میرے خیال میں آپ کی برداشت اور تحمل کی داد بھی دینی چاہہے بلکے سلامی دینی چاہئیے پاکستان آرمی کی تمام توپوں کی

یہ تو آپ کا حسن نظر ہے .....ویسے آرمی کی توپوں کی سلامی ملے تو کیا بات ہے ..میں تو آرمی کی ویسے ہی شیدائی ہوں ..
 

Back
Top