عوام کے لئے خوشخبری، ایک لاکھ سرکاری اسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان

jobs.jpg


بےروزگاری سے ستائی عوام کے لئے خوشخبری آگئی، پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایک لاکھ سرکاری اسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ایک لاکھ سرکاری اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے، بھرتیاں میرٹ کی بنیادوں پر ہوں گی۔


ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ یہ بھرتیاں مرحلہ وار ہوں گی جبکہ پہلے مرحلے میں 16 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں بھرتیاں ترجیحی بنیادوں پر کی جائیں گی۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔

آئی جی پولیس کے تبادلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس کا تبادلہ نہیں ہوا، ان کے تبادلے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔