عوام کیلئے بری خبر۔۔ بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ بڑا اضافہ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 60 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی جس میں بجلی 1 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد صارفین پر 15 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اور صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

اضافے کا اطلاق لائف لائن کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی، اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اپریل میں پانی سے 10.23 فیصد، کوئلے سے 16.06 فیصد، درآمدی کوئلے سے 12.08 فیصد اور مقامی کوئلے سے 3.98 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی۔


 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)

پاکستان بننے کےمخالفین، ڈیزل گروپ، جماعتِ اسلامی، باچا خان، جی ایم سید کو بہت بہت مبارک ہو
پاکستانی افواج 10-7 سال میں پاکستان کو اس واری پورے 8-4 ٹکڑوں میں توڑنے میں
کامیابی حاصل کر لیں گے

میرے اپنے اندازے کے مطابق یہ کام دی گئی ٹائم لائن سے بہت پہلے مکمل ہو سکتا ہے

 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
دعا کریں کہ افغانستان زیادہ سے زیادہ اور جلد ترقی کرے اور سپر پاور کے مقام کو حاصل کرلے۔ پھر آپ خطے میں نمایاں تبدیلیاں دیکھیں گے ان شاء اللہ