
کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی ایک ماہ کے لئے مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہے، اور اس حوالے سے کے الیکٹرک اور سینٹرل پاور پرچیسنگ ایجنسی نے نیپرا کو درخواست دے دی ہے۔
حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی، بجلی 9.90 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 9 روپے 90 پیسے اضافے کا مطالبہ کر دیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق وہ 28 جولائی کو بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے سی سی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ جب کہ کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 11.38 روپے کا اضافہ بھی طلب کیا ہے۔
کے الیکٹرک کے مطابق فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 36 روپے 20 پیسے رہی۔ کوئلے سے 20روپے 80 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی۔ مقامی گیس سے 8 روپے92 پیسے میں بجلی پیدا ہوئی۔
نیپرا کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی دونوں درخواستوں پر 28 جولائی کو سماعت کرے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/awamn111h.jpg