وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آنے والا سال بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم بننے کا سال ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نشتر پارک میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر جلسہ عام منعقد کیا گیا جس میں پیپلزپارٹی کی قیادت سمیت اہم پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے ہم پر امید نظروں سے بلاول بھٹو زرداری کی طرف دیکھ رہے ہیں،ہم بلاول بھٹو زرداری کو اس ملک کا وزیراعظم بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلا سال بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم بننے کا سال ہے ، اگلے یوم تاسیس پر بلاول بھٹو زرداری بطور وزیراعظم اس جلسے سے خطاب کریں گے، بلاول بھٹو زرداری آگے بڑھیں وہ سندھ کی تنظیم اور کارکنان کو ثابت قدم پائیں گے۔
عوام اگر کسی کو وزیراعظم مانتےہیں تو وہ اور کوئی نہیں بلکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہیں