اپنی اولادیں، جائیدادیں، اپنے کک بیکس اور مال سب کچھ باہر شفٹ کر رہے ہیں اور ہمیں یہاں گندگی، سڑکوں پر ناچتی موت کے حوالے کر رکھا ہے۔ آپ سڑکوں پر مریں، جیئیں‘ آپ جانیں۔ حکمرانوں کا کام آپ سے ٹیکس لینا ہے۔ عوام نے یہ ٹیکس دینے ہیں‘ اور ان کے ٹیکسوں سے نہ عوام کو پولیس پٹرولنگ ملے گی، نہ ہائی وے پر تحفظ ملے گا، نہ کوئی ڈرائیورنگ لائسنس چیک کرے گا۔ کچھ بھی نہیں ملے گا۔ روزانہ سڑکوں پر لوگ قتل ہو رہے ہیں۔ دہشت گردی سے زیادہ لوگ سڑکوں پر مارے جاتے ہیں۔