
حکومت نے مہنگائی کی ماری عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 79 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کیا جانے والا اضافے کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا۔