عوامی مینڈیٹ کےبغیر نئی مخلوطحکومت کو قرضوں،کم شرح نمو مہنگائی کاسامناہوگا

9ftttkhhbradr.png

عوامی مینڈیٹ کے بغیر نئی مخلوط حکومت کو قرضوں، کم شرح نمو اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سامنا : بین الاقوامی خبررساں ادارہ

پاکستان میں جاری معاشی بحران کے حوالے سے بین الاقوامی خبر رساں ادارے فنانشل ٹائمز نے پاکستان کے معاشی بحران کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ فنانشل ٹائمز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر رپورٹ شیئر کرتے ہوئے پیغام میں لکھا: جیل میں قید سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عام انتخابات کے نتائج سے مبصرین کو چونکا دیا ہے۔ پاکستان میں قائم ہونے والی نئی مخلوط حکومت جس کے پاس عوامی مینڈیٹ ہی نہیں اسے اب زیادہ قرضوں، کم شرح نمو اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

https://twitter.com/x/status/1760642480570089478
فنانشل ٹائمز کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان کے روایتی سیاستدانوں نے عام انتخابات کے 2 ہفتوں بعد نئی مخلوط حکومت کا اعلان کر دیا ہے لیکن آنے والی انتظامیہ کو ملک کے سنگین معاشی سے نبردآزما ہونا پڑے گا۔ عمران خان کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے کریک ڈائون کے باوجود انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں جیت کر مبصرین کو چونکا دیا ہے!


فنانشل ٹائمز کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے اپنے ردعمل میں لکھا: رپورٹ میں سب سے اہم بات "عوامی مینڈیٹ کا فقدان ہے" جو پچھلے 2 سالوں کے دوران بڑھتے ہوئے قرض، ترقی کی شرح میں کمی اور بڑھتی ہوئی افراط زر کا باعث بناہے۔ عوامی مینڈیٹ کے بغیر حکومت نے عوام کی رائے کو اہمیت نہ دی تو یہ حالات مزید ابتر ہوں گے۔

https://twitter.com/x/status/1760652754513481887
سینئر صحافی صابر شاکر فنانش ٹائمز کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا:جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے انتخابات میں مبصرین کو چونکا دیا ہے، الیکشن چور حکومت کو اب زیادہ قرضوں، کم شرح نمو، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوامی مینڈیٹ کی چوری کا مسئلہ درپیش ہے!

https://twitter.com/x/status/1760652109869928799
عثمان فرحت نےفنانشل ٹائمز کی رپورٹ پر ردعمل میں لکھا: اگر کسی کو لگتا ہے کہ انٹرنیشنل میڈیا میں چلنے والی اس ہیڈلائن کے بعد کوئی بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا تو بہت جلد انہیں حقیقت کا اندازہ ہو جائے گا اور وہ حقیقت 8 فروری 2024ء سے بھی زیادہ تلخ ہو گی!

https://twitter.com/x/status/1760652730715013167
کاشف مالم نے لکھا: اگر اسی راستے پر چلتے رہے مستقبل کیسا ہو گا یہ اس رپورٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا وہی پاکستان کو بچا سکتا ہے لیکن اس کے لیے ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے!

https://twitter.com/x/status/1760655161989517784
مہر ثاقب نے لکھا: جب عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جاتا تو اس کا یہی نتیجہ نکلتا ہے، یہ جاننے کے لیے آئن سٹائن ہونا ضروری نہیں ہے کہ اب مستقبل میں کیا ہو گا۔ ملک مزید نیچے کی طرف جائے گا کیونکہ کچھ لوگ اب بھی جدید دنیا میں داخل ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1760658077685055559
عمر نے لکھا: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ 1 کو عوام کی طرف سے سختی سے مسترد کیے جانے کی ایک بڑی وجہ ان کی بری معاشی کارکردگی تھی! پاکستان تحریک انصاف کو عوام کی طرف سے دیئے گئے بھاری مینڈیٹ کو مسترد کرنا اور ملک پر زبردستی وہی پرانے سیاستدان مسلط کرنا اور معاشی استحکام کی توقع رکھنا حماقت ہے! پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ 2 ملک کی تباہی کا ایک نسخہ ہے۔