عمر چیمہ پر تشدد کھلم کھلا "دہشت گردی " اور &quo

ShakirQureshi

MPA (400+ posts)
عمر چیمہ پر تشدد کھلم کھلا "دہشت گردی " اور "جارحیت" ہے - شاکر قریشی، چیرمین کاروان فکر-برطانیہ
پاکستان میں آنے والی مسلسل آفتوں کے درمیاں اک کے بعد دوسرے انسانیت سوز واقعات کے رونما ہونے سے جہاں اسلامی و اخلاقی قدروں
کی درگوں حالت کا پتہ چلتا ہے وہاں اسٹبلشمنٹ کی ، سسٹم کی اور حکومتی ڈھانچے کی ناکامی کی خبروں کی بھی تصدیق ہوتی ہے.
عمر چیمہ اک سینئر و جفاکش صحافی ہیں ، سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنا جانتے ہیں. ان کے ساتھ دہشت گردی اور ان کی بی حرمتی
اصل میں صحافت اور صحافتی اداروں کے ساتھ دہشت گردی اور ان کی بی حرمتی ہے.
ھم کاروان فکر - برطانیہ عمر چیمہ کے ساتھ اس سلوک کی شدید مذمت کرتے ہیں . پاکستانی اور بین القوامی صحافتی ادرووں اور تنظیموں کے
علاوہ برطانیه کی تمام صحافتی تنظیموں کواس کے خلاف مشترکہ مذمت و جدوجہد کرنی چاییے اور اس تشدد کے پیچھے چھپے کرداروں اور ان کے عزائم کو
منظر عام لانا چاھیئے ورنہ عمر چیمہ کے بعد انصار عباسی یا کسی اور صحافی کی جان جوکھوں میں آ سکتی ہے جو کہ نہ قابل قبول هے.
شاکر قریشی ،
چئیرمین،
کاروان فکر- برطانیه،
لندن،
٢٠١٠-٠٩-٠٥