عمر فاروق کا نام ای سی ایل،انٹرپول سےکیوں، کب اورکیسے نکالا گیا؟عمران ریاض

imran-riaz-khan-umer-faroq-exl-and-ent.jpg


اینکر پرسن ویوٹیوبر عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ گھڑی کے پیچھے پاکستان کے طاقتور ترین لوگ پڑے تھے کہ انہیں پتہ چل سکے گھڑی کہاں ہے؟ اب اسٹیبلشمنٹ کو پتہ چل گیا ہے کہ گھڑی عمرفاروق کے پاس ہے اس لیے اس کے کیسز ختم کر کے اس سے بیان حلفی لیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران ریاض نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل تک اسٹیبلشمنٹ کو نہیں پتہ تھا کہ گھڑی کہاں ہے مگر وہ اس تلاش میں تھے کہ پتہ چل سکے گھڑی کس کے پاس ہے گھڑی پہلے اسلام آباد میں کسی کو بیچی گئی جس سے کسی اور نے خریدی اور اس طرح یہ کرتے کراتے عمر فاروق تک پہنچ گئی۔

https://twitter.com/x/status/1592978281841979392
عمران ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر فاروق جو کہ دبئی میں مقیم ایک کاروباری شخص ہے یہ ماڈل واداکارہ صوفیہ مرزا کا سابق شوہر ہے، ماضی میں اس کا اداکارہ کی بیٹیوں کے ساتھ جو معاملہ رہا وہ اس کا نجی معاملہ ہے البتہ اداکارہ نے اس پر کیسز کرائے جو کہ شہزاداکبر نے اداکارہ کے کہنے پر درج کرائے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب عمر فاروق اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ لگ چکا ہے کہ اور کوشش کی جا رہی ہے کہ عمر فاروق کو کیسز ختم کرنے کا لالچ دیکر اس سے ایک ایسا بیان حلفی لیا جائے جس پر اپنی مرضی کی تحریر درج ہو سکے۔

https://twitter.com/x/status/1592978841194360832
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد کا ایک طاقتور شخص عمر فاروق کا نام انٹرپول اور ای سی ایل سے نکلوانے کے بعد اب اس سے ڈیل کی کوشش میں ہے۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
اب سمجھ آئی کہ یہ کمبخت کشمیر ستر سال سے آزاد کیوں نہیں ہو رہا۔
بیوپاری فوج ماشااللّہ ایک گھریلو جھگڑا نپٹانے میں مصروف تھی
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Media main koe kanjher Anchor Shabaz shreef ko London main jurmanay ke bat nae ker raha?

Ghari ka issue zeda important ha ya Pakistan kay pessay money laundering kerna zeda bara essu ha jo London ke court main proves be ho geya ha.