عمران کی سیاست ان کے کانوں آنکھوں کے رخصت ہونے کے ساتھ ہی دفن ہوچکی،مریم

5maryamkhanahatkjahn.jpg

مریم نواز شریف نے عمران خان کے فوجی افسران کے نام مبارکباد کیلئے کی گئی ٹویٹ میں قائد اعظم کے قول کا حوالہ دینے پر ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران کی سیاست ان کے کانوں آنکھوں کے رخصت ہونے کے ساتھ ہی دفن ہوچکی ہے ۔۔ کیا ان کی یاداشت 2018 تک نہیں کام کرتی جب انہوں نے کچھ فوجی افسروں سے مل کر نوازشریف کے خلاف سازش کی تھی۔


عمران خان نے قائداعظم کا جو قول شیئر کیا اس میں بانی پاکستان کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان یہ مت بھولیں کہ وہ پاکستانی عوام کے ملازم ہیں، ان کا کام قومی سطح پر پالیسی بنانا نہیں یہ عوامی نمائندوں کا کام ہے، انہیں وہ کام کرنا چاہیے جس کیلئے انہیں رکھا گیا ہے۔

قائداعظم محمد علی جناح نے 14 اگست 1947 کو مسلح افواج سے کیے گئے خطاب میں یہ بات تاریخی الفاظ کہے تھے۔
 
Sponsored Link