عمران پر حملہ،ارشد کا قتل،مجھ پر تشدد میں کون ملوث ہے:اعظم سواتی کے سوالات

azam-sawati-imran-khan-arshad-shariffff.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اس ملک کے چند طاقتور لوگوں سے سوال کرتے ہیں جنہیں آئین، قانون، دینی روایات اور کسی عدالت کی بھی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر اعظم سواتی نےاہم سوالات اٹھادیئے ہیں، انہوں نے اپنے سوالات ملک کے طاقتور حلقوں کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ پوری محکوم قوم یہ سوالات اٹھارہی ہے۔

اپنی ٹویٹ میں اعظم سواتی نے کہا کہ وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے مجھ پر ظلم کیا،میری ایک ٹویٹ پر میرے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروایا،مجھ پر تشدد کروایا، 74سالہ سینیٹر کو برہنہ کیا اور اس پر بھی بس نہیں کی ، ماں بیوی کی خلوت کی ویڈیو جاری کردی، بتایا جائےعمران خان پر حملہ کس نے کیا؟ ارشد شریف کو کس نے قتل کروایا؟

https://twitter.com/x/status/1594593012125925376
https://twitter.com/x/status/1594593015514939392
اعظم سواتی نےکہا کہ ملک کا بچہ بچہ عدالتوں سے سوال کرتا ہے آئین و قانون کے تحت عدالتوں کو یہ اختیار دیا تھا، عدالتوں کے اعلی ججز نے اپنے فیصلوں میں بھی تحریر کیا کہ آئین و قانون کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں، مگر اس کے باوجود13 اکتوبر سے تین شخصیات کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی؟ کیا پارلیمنٹ نے ان لوگوں کیلئے الگ سے قوانین بنائے ہیں کہ یہ لوگ ہر قانون و عدالت سے بالاتر ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1594593019038257153
https://twitter.com/x/status/1594593023056388096
سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ میرے پیارے ملک کے معاشی، معاشرتی، اخلاقی و سیاسی طور پر غلام لوگو،آپ کے ملک کے سینیٹرز پچھلے کئی دنوں سے سپریم کورٹ کے چکر لگارہے ہیں، اور ملک کے ان طاقتور لوگوں سے سوال کررہے ہیں جنہیں اس ملک کے آئین و قانون ایک طرف عدالتوں کی بھی کوئی پراوہ نہیں ہے، ظلم کے خلاف قانون کی بالادستی کیلئے میرے ملک کے لوگو اٹھو اور عمران خان کےحقیقی آزادی مارچ کا ساتھ دو ، کیونکہ یہ آخری موقع ہے۔

https://twitter.com/x/status/1594593026629931013
https://twitter.com/x/status/1594593030174113792
اپنے بیان کے آخر میں پی ٹی آئی سینیٹر نے چیئرمین پیپلزپارٹی اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صدر مملکت کو دھمکیاں دینا بند کریں اور اپنی والدہ کے قاتلوں کو اپنے گھر میں تلاش کرکےسزادلوائیں۔