
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ٹوئٹر پیغام میں خوب آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ عمران نیازی کی یاد داشت کمزور ہے اور انہیں کچھ باتیں یاد کرانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق عمران خان کے دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا، عمران نیازی کے دور میں تقرری وتبادلوں پر پیسے لیے گئے، بڑے مالی اسکینڈل سامنے آئے، ان کی معاشی بدانتظامی کی قیمت آج عوام ادا کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1550877003473195008
شہباز شریف نے لکھا کہ عمران نیازی نےعالمی سطح پر پاکستان کے تشخص اور وقار کو بری طرح مجروح کیا اور دوست ممالک کےساتھ تعلقات کو خراب کیا۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں سوال اٹھایا تھا کہ قومی اثاثوں کی فروخت کے معاملے پر امپورٹڈ حکومت پر کیسے اعتماد کیا جا سکتا ہے؟ قومی اثاثوں کی فروخت پر طریقہ کار اور قانونی جانچ پڑتال کیسے نظر انداز ہوسکتی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1550882586351763457
سابق وزیراعظم نے قوم ان پر اپنے قومی اثاثے سپرد کرنے پر کبھی اعتماد نہیں کرے گی،چوروں کو قومی اثاثوں کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
عمران خان نے کہا تھا کہ سری لنکاکی طرح ہم اس صورتحال سے زیادہ دور نہیں جب ہمارے لوگ سڑکوں پر امڈ آئیں گے، 30 برسوں سے زائد مدت میں پاکستان کی لوٹ کھسوٹ سے جمع کی گئی اپنی غیرقانونی دولت بچانے کیلئے زرداری و شریف مافیا نے صرف 3 ماہ سے کچھ ہی زائد عرصے میں ملک کو سیاسی و اقتصادی طور پر گھٹنوں کے بل گرا دیا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ ریاستی ادارے کب تک اس کی اجازت دیتے رہیں گے؟
https://twitter.com/x/status/1550850196120211456
انہوں نے کہا تھا کہ قوم سے اپنے روابط اور حقیقی آزادی کی میری پکار پر ان کے جواب کے بعد میں کامل یقین سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ عوام پہلے ہی بہت کچھ سہہ چکےہیں چنانچہ اب ان مافیاز کو لوٹ مار کاسلسلہ برقرار رکھنےکی قطعاً اجازت نہیں دیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shebbzb111.jpg