عمران ریاض کے وکیل کا اسدطور کو جواب ،"حسدخور" کا خطاب دیدیا

mian-alishaa.jpg

صحافی اسد طور نے اپنے وی لاگ میں میاں علی اشفاق سے متعلق دعویٰ کیا کہ انکی عمران ریاض کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو کرائی گئی۔اپنے وی لاگ میں اسد طور نے میاں علی اشفاق میں الزامات بھی لگائے اور یہ دعویٰ کیا کہ میاں علی اشفاق اور اظہرصدیق ایڈوکیٹ آپس میں لڑپڑے

جس پر میاں علی اشفاق نے اسد طور کو تفصیلی جواب دیا

اپنے طویل ٹوئٹر پیغام میں میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ “حسد خور” یو ٹیوبر، “جعلی ذرائع” کی بنیاد پر عمران ریاض کے ساتھ میری “ٹیلی فونک” گفتگو اسٹبلشمنٹ کی سہولتکاری کا سینہ چوڑا کر کے دعویدار ھے- ایسے نچلی سطح کے چھوٹے موٹے یوٹیوبر سے ثبوت مانگا تو صحافی ھونے کے دعوایدار کا جنازہ نکل کے ہاتھ میں آ جائے گا-

انہوں نے مزید کہا کہ عمران ریاض اور میری آخری گفتگو 7-8 مئی کو ھوئی جب میں لندن میں تھا، اب جو جھوٹا ھے، اس لعنتی پر اللہ کی بیشمار لعنت ھو اور ھوگی انشاء اللہ-

میان علی اشفاق کا مزید کہناتھا کہ “حسد خور” غیر پیشہ ورانہ یوٹیوبر کو ناقص تعلیم کی وجہ سے یہ علم نہیں 2018 سے صحافیوں کے کیس کر رھا ھوں اور اب تک 50 سے سے زائد کامیابی سے بازیاب کرا چکا ھوں- سب بغیر فیس کے ھیں-
https://twitter.com/x/status/1675112412138053633
انکا کہنا تھا کہ حسد خور کے دوست و مفت کیس لڑنے والے یا جن سے تعلق بناے کا خواھش مند ھے انک وکیلوں کی نمائش کا ٹھیکہ اس چھوٹے موٹے غیر پیشہ ورانہ یو ٹیوبر کا ھے- باقی سب کی “نمائش” سے حسد خور کی جان نکلتی ھے-

اسد طورکو جواب دیتے ہوئے میاں علی اشفاق نے کہا کہ ویسے حسد خور کو یہ بھی علم نہیں کہ 2010-12 میں ایم ایس سی صحافت میں کر چکا ھوں اور کئی یونیورسٹیوں اور اداروں میں میڈیا ایتھیکس اور لاز بھی پڑھاتا ھوں- تحقیق سے کسی حسد خور یوٹیوبر کا کیا کام؟

انکا مزید کہنا تھا کہ میری ساری ٹیکس ریٹرنز نکال کر دیکھی ھوتی یا میری2009 سے آج تک ساری اخباری نکالی ھوتیں تو پتہ ھوتا کہ اپنی سستی اور لمبی زبان کیسے استمعال کرنی ھےایسے معمولی بدزبان حسد خور کی اھمیت کسی غیر پیشہ ورانہ زبان دراز سے زیادہ نہیں- اسکی ٹکے ٹکے کی باتیں کڑوڑوں کی اور دکان پکوڑوں کی والا حال ھے-
 

Back
Top