مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے اپنے بیان میں کہا کہ آج پاکستان کے معروف ڈاکٹرز کے پینلز نے عمران ریاض خان کا طبی معائنہ کیا ہے جس میں ابتدائی طور پر انتہائی خوفناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1547565898545778690
انہوں نے مزید کہا کہ ان انکشافات کی تصدیق اندرون و بیرون ملک وسائل کے ذریعے کئے جانے کا بندوبست کیا جارہا ہے، خدانخواستہ اگر مقامی ڈاکٹرز کی رائے ٹھیک ہوئی تو پاکستانی عوام آپ کو بتائے گی۔
خیال کیا جارہا ہے کہ عمران ریاض خان کو جیل کی سزا کے دوران کھانے میں کچھ ملاکر دیا گیا ہے
واضح رہے کہ سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران ریاض خان کو عید سے قبل پنجاب پولیس نے گرفتار کیا تھا ، عمران ریاض خان کو عید سے ایک روز قبل عدالت کی جانب سے ضمانت ملنے پر رہائی ملی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imrn11121.jpg
Last edited by a moderator: