عمران ریاض پر لاہورائیرپورٹ کے بیرئیرز توڑنے کا مقدمہ درج

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

عمران ریاض کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ۔۔ عمران ریاض پر لاہور ائیرپورٹ کے بیرئیرز توڑنے کاالزام۔۔ مقدمہ اے ایس ایف نے درج کروایا۔۔ صحافیوں نے مقدمے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا

اس مرتبہ اس کھیل میں اے ایس ایف بھی شامل ہوگئی ـ علامہ اقبال ائیرپورٹ پر بئیریر توڑنے کا الزام عائد کردیا گیا ـ

عمران ریاض کیخلاف ایک اور ایف آئی آر درج کر لی گئی،، ریاست جب ڈائن بن جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے،،احرام کی حالت میں جس طرح اغواء کیا گیا،،میاں علی اشفاق،اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی گاڑی کو توڑا گیا،،متعدد میڈیا کوریج کرنے والے نمائندں کو تشدد اور انکے موبائل چھین لیے،،، خدارا اس ملک کو ملک رہنے دیں۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1801098847898231195
حج کرنے کے لئیے جانا پاکستان میں کتنا بڑا جرم بن گیا ہے،ایک شخص جو گھر سے احرام باندھ کر عدالتی ارڈر کے ساتھ حج کے لئیے جانے لگا وہاں پنجاب پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتار کیا گاڑی کے شیشے خود توڑے موقع پر موجود صحافیوں پر تشدد کیا اور پھر مقدمہ بھی دے دیا، واہ
https://twitter.com/x/status/1801110663885984068
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

شیطان کے ان پیروکاروں نے عمران ریاض خان کو اللہ کے حکم کے مطابق ایک فرض کی ادائیگی سے روکا ہے . قرآن کریم ایسے لوگوں کے بارے میں کیا کہتا ہے سورتہ النسآء کی تین آیات حاضر ہیں

اِنَّ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا وَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ قَدْ ضَلُّوْا ضَلَالًا بَعِيْدًا (167)
بے شک جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا وہ بڑی دور کی گمراہی میں جا پڑے۔

اِنَّ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا وَظَلَمُوْا لَمْ يَكُنِ اللّـٰهُ لِيَغْفِرَ لَـهُـمْ وَلَا لِيَـهْدِيَـهُـمْ طَرِيْقًا (168)
بے شک جن لوگوں نے کفر اور ظلم کیا اللہ انہیں کبھی نہیں بخشے گا اور نہ ان کو سیدھی راہ دکھائے گا۔

اِلَّا طَرِيْقَ جَهَنَّـمَ خَالِـدِيْنَ فِيْـهَآ اَبَدًا ۚ وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّـٰهِ يَسِيْـرًا (169)
مگر دوزخ کی راہ جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اور اللہ پر یہ آسان ہے
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Dr Sahab ....

صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْىٌۭ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ
They are ˹wilfully˺ deaf, dumb, and blind, so they will never return ˹to the Right Path˺.

Allah hum sab ko hidayat day.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Dr Sahab ....

صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْىٌۭ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ
They are ˹wilfully˺ deaf, dumb, and blind, so they will never return ˹to the Right Path˺.

Allah hum sab ko hidayat day.

Allah Humma Aameen Ya Rab ul Aalameen.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
عمران ریاض نے تو نہیں لیکن ریاست نے پاکستان کی اساس ہی توڑ ڈالی ہے جھوٹے مقدمات کی بے حیائ سے