aadil jahangeer
Minister (2k+ posts)
یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان وہ واحد سیاست دان ہے جو ائے روز بیرونی ایجنٹ ہونے کے الزامات کی زد میں رہا ہے ،
اور ستم ظریفی یہ کہ عمران خان ہی وہ واحد پاکستانی سیاست دان ہے جس نے سیاست سے باہر اور سیاست میں رہ کر عوام کی بھرپور خدمت کی ہے ،
اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ جو ائے روز عمران خان کے مخالفین اس پر کبھی یہودی ایجنٹ کبھی قادیانی پشت پناہی اور کبھی امریکی ایجنٹ ہونے کے الزامات لگاتے ہیں ان میں کہاں تک صداقت ہے ،
کچھ پہلو ہیں جن پر میں روشنی ڈالنا چاہوں گا باقی غور کرنا آپکا کام ہے کہ واقعی عمران خان کسی لابی کا ایجنٹ ہے یا اسکے مخالفین صرف بوکھلاہٹ میں ہذیان بک رہے ہیں ؟
عمران خان وہ واحد پاکستانی سیاست دان ہے جس سے آپ لاکھ اختلاف بھی کر لیں لیکن یہ بات ضرور مانیں گے کہ عمران خان کرپٹ نہیں ہے
عمران خان کو امریکی ایجنٹ کہا گیا لیکن یہ کیسا امریکی ایجنٹ ہے جو امریکہ اور نیٹو سپلائی کو روک کر امریکہ کے سامنے اکڑ کر کھڑا تھا ؟
یہ کیسا امریکی ایجنٹ تھا جو غیر قانونی امریکی ڈرون حملوں کے خلاف کھڑا ہوا اور اس نے امریکی و یورپی میڈیا کو لے کر وزیرستان کی طرف مارچ کیا جب مذہبی اور سیاسی قیادت امریکہ کے تلوے چاٹنے میں مصروف تھی ؟
یہ کیسا یہودی ایجنٹ ہے جس نے پاکستان میں عوام کے تعاون سے غریبوں کے مفت علاج کے لئے شوکت خانم جیسا فلاحی ادارہ قائم کیا جہاں ہزاروں مریض شفاء یاب ہوتے ہیں ؟
یہ کیسا یہودی ایجنٹ ہے جس نے میانوالی جیسے پسماندہ علاقے جہاں کے صرف ڈاکو اور رسہ گیر ہی مشہور ہوا کرتے تھے وہاں نمل کالج جیسا عظیم الشان تعلیمی ادارہ قائم کیا جو پاکستان میں اپنی مثال آپ ہے ؟
یہ کیسا قادیانی ایجنٹ ہے جس کی ہر بات آیاک نعبد و آیاک نستعین سے شروع ہو کر الله کے ہی نام پر ختم ہوتی ہے ؟
یہ کیسا ہندوستانی ایجنٹ ہے جو نریندر مودی کو اس وقت للکار رہا تھا جب نواز شریف بارڈر پر پاکستان عوام کی شہادتوں کے بعد مودی کو آم اور اسکی ماں کو ساڑھیوں کے تحائف بھیج رہا تھا ؟
یہ کیسا بیرونی طاقتوں کا ایجنٹ ہے جو پاکستان کے عوام کو بنیادی حقوق کی بات کرتا ہے ؟
یہ کیسا غیر ملکی ایجنٹ ہے جو پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ اور قانون و آئین کی بالادستی چاہتا ہے ؟
یہ کیسا ایجنٹ ہے جس نے اس قوم کی جھولی میں ورلڈ کپ کا عظیم تحفہ دیا اور لاکھوں ڈالر و پونڈ تنخواہوں کو ٹھکرا کر پاکستان کی عوام کی خدمت کو ترجیح دی ؟
ہمیں تمام سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر سوچنا ہوگا کہ پاکستان کی سب سے زیادہ خدمت کرنے والا یہ عظیم انسان کیا واقعی کسی بیرونی طاقت کا ایجنٹ ہے یا پاکستان عوام کا ایجنٹ ؟
اور حیرت کی بات یہ ہے کہ عمران خان دنیا کا وہ واحد انسان ہوگا جو بیک وقت امریکی ، یہودی ، انڈین ، قادیانی ، پاک فوج اور آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے ،
اور ہاں سنو تم کہتے ہو کہ عمران خان کو فنڈنگ ہوتی ہے ؟
ہاں فنڈنگ ہوتی ہے ضرور ہوتی ہے
اور یہ فنڈنگ ہم جیسے بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی کرتے ہیں
کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ عمران خان ہمارے پیسے کو ضائع نہیں کرے گا بلکہ کسی مقصد عظیم میں ہی صرف کرے گا .
کیونکہ ہم عمران خان پر اعتبار کرتے ہیں اور اس نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا
.کیونکہ عمران خان کی دولت عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے اور پاکستان کی عوام
کے ساتھ .،

Last edited by a moderator: