عمران خان کے نام

fasijan

Councller (250+ posts)
منافقت، کرپشن، اور سیاستدانوں کی نا اہلی سے تھک ہار کر ہم نے تبدیلی
اور دھوکے اور ناکامی کے اس نہ ختم ہونے والے سلسلے کے خاتمے کی دعائیں مانگنی شروع کیں۔

کسی کو بھی ان روایتی، موروثی سیاستدانوں سے تبدیلی کی امید نہیں تھی، جن میں اکثریت وڈیروں، قبیلے کے سرداروں، مذہبی رہنماؤں، صنعتکاروں، پیروں، اور امراء کی ہوتی ہے، اور جہاں پالیسیاں خاندانوں کے درمیان گھومتی ہیں، یا فیصلہ لیتے وقت خاندانی، اور برادری کے مفاد کو دیکھا جاتا ہے۔
لاکھوں لوگوں نے عمران خان کو ایک مختلف لیڈر تصوّر کیا، جس نے نیچے سے اوپر تک اپنی جگہ بنائی ہے۔ لوگوں کو یقین تھا کہ عمران خان میں وہ آگ ہے، وہ جذبہ ہے جو ان کے \"تبدیلی\" کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گا۔
انہوں نے اس مشہور کپتان پر اعتماد کیا، اسے ووٹ دیے، تاکہ وہ ایک بے خوف اور دانا لیڈر کی طرح اس ملک کے عوام کی نمائندگی کر سکیں۔ میں بھی ان لوگوں میں سے تھا۔
11 مئی 2013 کو میں نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیا، کیونکہ میں روٹی کپڑا اور مکان، اور ایشین ٹائیگر، اور فحاشی اور عریانی ختم کرنے کے دعویدار انتخابی منشوروں سے تھک چکا تھا۔
اس وقت میں نے سوچا تھا، کہ عمران میں سیاستدانوں والی چالاکی نہیں، اور وہ نا تجربہ کار ہیں، لیکن کم از کم ان کا کردار تو صاف ہے۔ مجھے لگتا تھا کہ عمران خان ایک عالمی پائے کی شخصیت ہیں، اور وہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر واپس لے آئیں گے، اور ان کی عالمی کیلیبر کی شخصیت سے پاکستان اور باقی دنیا کے درمیان موجود خلیج ختم ہو گا۔
مجھے امید تھی کہ وہ پورے پاکستان کے عام لوگوں کے لیے تعلیم کا معیار بہتر بنائیں گے، نہ صرف امراء کے بچوں کے لیے، اور ان عناصر کا خاتمہ کریں گے جو انہیں تشدد پسند اور قدامت پرست بناتے ہیں۔ مجھے لگتا تھا کہ وہ پاکستان کی سیاست کو اپنی سپورٹسمین والے جذبے سے بہتر بنائیں گے۔
میں نے سوچا تھا، کہ ایک قابل سپورٹسمین ایک قابل سیاستدان بھی بن سکتا ہے۔
ہم پی ٹی آئی کے حامی پُراعتماد تھے کہ عمران خان کی قیادت میں شروع ہونے والی تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں ایک مثال قائم کرے گی۔ گڈ گورننس، عقلمند اور مضبوط پلاننگ، اور اداروں میں پروفیشنل اہلیت کو بڑھاوا دے گی۔
لیکن 68 ویں یوم آزادی والے ہفتے میں ہونے والے واقعات ہماری تمام امیدوں اور توقعات کو بچکانہ، سادہ لوح اور غلط ثابت کر رہے ہیں۔
پاکستان کے جمہوری نظام میں اب عمران خان ٹکراؤ کے راستے پر مارچ کر رہے ہیں۔ عمران خان کو اب شفاف انتخابات کے جائز مقصد کے لیے بے منطق کرتے دیکھا جا رہا ہے۔
لوگ ان کی جانب سے شروع کیے گئے الزامات کے سلسلے پر سوال اٹھانے لگے ہیں۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر وہ روز روز کیوں ایک نیا مطالبہ سامنے لے آتے ہیں۔
مجھے ذاتی طور پر یہ لگتا ہے، کہ ان کے اس رویے سے ان کی نیت پر کچھ سنجیدہ سوال اٹھ رہے ہیں۔
لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں، کہ ان میں اور طاقت کی خواہش رکھنے والے دوسرے سیاستدانوں میں کیا فرق ہے۔
بحران کے اس دور میں، اور پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر کچھ سوالات جو پی ٹی آئی کے ایک سپورٹر کے ذہن میں اٹھ رہے ہیں، وہ یہ ہیں کہ آخر؛
۔ اگر دھاندلی اتنے وسیع پیمانے پر ہوئی تھی، تو شروع میں انتخابی نتائج کو تسلیم ہی کیوں کیا گیا؟
۔ پی ٹی آئی کیوں وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ کیا صرف وہ ہی دھاندلی میں ملوث تھے؟
۔ حکومت کے خلاف اس کھیل میں اس کے ساتھ کینیڈین انقلابی کے علاوہ اور کوئی کیوں نہیں ہے؟
۔ عمران خان کیوں ہر کسی پر ہر جگہ جب چاہیں دھاندلی کے الزامات عائد کر رہے ہیں، کیا یہ ان جیسے قابل سیاستدان کو زیب دیتا ہے؟
۔ پی ٹی آئی کا موقف روز بروز یو ٹرن کیوں لیتا رہتا ہے؟

اور سب سے اہم یہ، کہ اسمبلیوں سے استعفے کے معاملے میں پی ٹی آئی کا موقف اتنا دو رخا کیوں ہے؟ آپ سب اسمبلیوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں، لیکن خیبر پختونخواہ میں نہیں، کیونکہ وہاں آپ کی حکومت ہے اس لیے؟ پورے ملک کے اور خیبر پختونخواہ کے انتخابات میں آخر کیا فرق تھا؟
میں صرف امید کر سکتا ہوں کہ عمران خان اپنی ٹکراؤ والی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں گے، جن کی وجہ سے ملک افرا تفری اور غیر یقینی کی طرف جا رہا ہے۔
میں اپنے آپ کو انصافیئن سمجھتا ہوں، کیونکہ میں ترقی، شفافیت، اور انصاف چاہتا ہوں، نا کہ تصادم اور بحران۔
عمران خان کے حامی ان سے یہ کہنے کا حق رکھتے ہیں، کہ وہ جمہوریت اور پاکستان کو نقصان پہنچانے سے گریز کری٘ں۔
 

Humi

Prime Minister (20k+ posts)
Very well written....(clap)...I expected better from IK as I have always respected what he has done for the people of this country but recently I have been disappointed...
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
اگر ااپ واقعی انصافین ہیں تو آپ کو ان تمام ’’سرخ‘‘ سوالوں کا علم ہونا چاہیے تھا۔ لیکن ایسا نہیں ۔ آگے میں کچھ نہیں کہتا۔
 

Salman Mughal

Minister (2k+ posts)
Paaaii IssI liye kehtey hain na Bandaa parha likhaa nah ho magarr Ussee Noorrraaa nahi hona chahye ... Likhnee se pehle Sunnnaaa aur Samajhhnaa chahye achay se phir likhna chahye.

PM ke resignation ka mutalbaa iss liye kia ja raha hai ke kia Kabhi koi Chor apney Neeche apney khilaaf inquiry kerwa sakta hai ??? Aur agar aisa he hai toh phir RANA SANAULLAAH ko yeh bol ker Shahbaz Sharif ne kiun hataya ke Case iske khilaaaf hai so iske neeche Commiitteee nahi chahye Model Town incident ki ??

Aapke Jawab ka Muntaazziirrr hai yeh chotaa sa likhaariii
 

Amal

Chief Minister (5k+ posts)
They think that Pakistani nation is stupid

10570442_10152376628599527_4165533321227330802_n.jpg
 

Adeel Rehman

Chief Minister (5k+ posts)
لو جی ! اک ہور ڈھیر ساری اردو میں لکھی گئی پوسٹ

اتنے تو اندھیری میں شاپر نہیں آتے جتنے آج کل منکر انصافین کے تھریڈ آ رہے ہیں
 

purity

MPA (400+ posts)
I do not think he is Insafiaans. All the stuff in red doesn't need to be answered.

۔ اگر دھاندلی اتنے وسیع پیمانے پر ہوئی تھی، تو شروع میں انتخابی نتائج کو تسلیم ہی کیوں کیا گیا؟
- Well you need to collect proof first and then try your legal options. Once both these actions did not produce any results IK needed to wait for the perfect timing avoiding the summer and just the thermometer started to go down he took his workers to the long March. Nothing wrong with the strategy. I think, anyone with some sanity would have done soo. If he protested on May 12th you and your PMLN would have claimed he can't substantiate his claims.

۔ پی ٹی آئی کیوں وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ کیا صرف وہ ہی دھاندلی میں ملوث تھے؟
- Nawaz is the leader if not the architect. If you listen carefully he is not only asking PM to resign IK is also asking assembly dissolution. Without Nawaz money and leadership the rigging will not take place. You have to get to the source of it and Nawaz is the source of rigging.

۔ حکومت کے خلاف اس کھیل میں اس کے ساتھ کینیڈین انقلابی کے علاوہ اور کوئی کیوں نہیں ہے؟
- Who do you want Fazal-ur-Rehman, Zardari, Altaf, Achakzai. Keep counting these names all are status-quo parties and if you recall IK has already warned few years ago all these status-quo parties will unite against him one day and that is the day today.

۔ عمران خان کیوں ہر کسی پر ہر جگہ جب چاہیں دھاندلی کے الزامات عائد کر رہے ہیں، کیا یہ ان جیسے قابل سیاستدان کو زیب دیتا ہے؟
Excuse me?? IK has given proof of solid rigging in 14 constituencies. The rest he has been asking since election to re-verify votes in only 4 constituencies. I seriously doubt your intentions. You are a PMLN guy trying to spread confusion.

۔ پی ٹی آئی کا موقف روز بروز یو ٹرن کیوں لیتا رہتا ہے؟

- Can you state the U-turn. This term U-term is PMLN coined term used here a lot by them. That at the least proof you are a PMLN paid worker.
Beware of this guy and people like him/her. They are here to first convince you that they love IK, voted for IK, IK is the change they were hoping for and then spread confusion.
 

Competent

Minister (2k+ posts)
If you still don't know your answers then you will never know. You should pray for yourself that Allah show you a right path. One thing is sure that this is the only moment when Pakistanis can build as a nation and stand up for their rights which Imran khan is fighting for. Otherwise we will still remain with same bad identity with which we are known in the world now.
 

Mehrushka

Prime Minister (20k+ posts)
Re: They think that Pakistani nation is stupid

Pakistanis are not stupid....no wonder they rejected this march and are supporting democracy .
 

Sniper

Chief Minister (5k+ posts)
لو جی ! اک ہور ڈھیر ساری اردو میں لکھی گئی پوسٹ

اتنے تو اندھیری میں شاپر نہیں آتے جتنے آج کل منکر انصافین کے تھریڈ آ رہے ہیں

یار کان تھلے تے نا ماریا کر
 

MAK-THE-ONE

MPA (400+ posts)
نام نہاد انصافیئن جناب فصیح جان صاحب


میں انصافیئن نہیں ہوں مگر اتنا میں آپ کو بتا دوں کہ
عمران خان کو آپ نے جو اپنی تحریر میں سیاستدان کہا ہے وہ قطعی طور پر صحیح نہیں
عمران خان رہنما ہے ، سیاستدان نہیں ...... اب یہ سوال نہ کرنا آپ کہ سیاستدان
اور رہنما میں کیا فرق ہے ؟؟


آپ بچے تو نہیں ہیں فرق دیکھ لیں،
الطاف اور عمران کا موازنہ کرکے
نواز اور عمران کا موازنہ کرکے
اچکزئی اور عمران کا موازنہ کرکے
زرداری اور عمران کا موازنہ کرکے
نواز اور عمران کا موازنہ کرکے
مولانا فصل الرحمان اور عمران کا موازنہ کرکے
چوہدری برادران اور عمران کا موازنہ کرکے


بس یا اور نام لکھوں؟؟؟؟؟؟؟؟
 

Sniper

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان نے تو کہا ہے کے کے پی کے میں حلقے کھول لو لیکن یہ چوراس طرف بھی نہیں آتے۔
نہ اپنے حلقے کھولتے ہیں نہ دوسرے۔
 

purity

MPA (400+ posts)
Stop Spreading this, " Do not derail Democracy".
In real democracy, individuals do not matter. Its the state and political party. If its a true democracy, either PMLN has re-elected a new non-controversial person as PM or Nawaz would have accepted re-election call. Go and look at any functional democracy in West. You will find plenty of examples.

British ex-PM John Major said on his retirement, ""When the curtain falls, it is time to get off the stage". Nawaz sahab, curtain has fallen so resign before the curtain gets folded and its too late.
 

zafardkl

MPA (400+ posts)
Re: They think that Pakistani nation is stupid

inshallah fatah haq ki hoo gi. imran khan ny qaum ki ankhin khool din hain