عمران خان کے مشیروں کی وجہ سے آج ہم اس مقام پر ہیں: مراد راس

murad-raasaah.jpg

عمران خان کے مشیر ان پر حاوی ہو چکے تھے جن کے غلط مشوروں پر عمل کر کے ہی صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر دیں: سابق رہنما پی ٹی آئی

سابق رہنما تحریک انصاف مراد راس نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا شروع دن سے ایک ہی موقف تھا کہ مذاکرات کے ذریعے معاملات کو سلجھایا جائے اور تمام مسائل کا حل نکالا جائے۔ عمران خان پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ کے بعد جب وہ اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں منتقل ہوئے تو ان کے مشیروں نے انہیں غلط مشورے دیئے۔ سارا وقت وہ عمران خان کے کان بھرتے رہتے تھے، اسی لیے ہم آج اس مقام پر ہیں۔

مراد راس کا کہنا تھا کے عمران خان کے مشیر ان پر حاوی ہو چکے تھے جن کے غلط مشوروں پر عمل کر کے ہی انہوں نے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔ احتجاج کے لیے سڑکوں پر آنے کا مشورہ بھی مشیروں نے دیا جس کے بعد 9 مئی (یوم سیاہ) کا واقعہ اس کی انتہا تھا۔ عمران خان کے مشیروں کا نام نہیں لوں گا لیکن پچھلے 6 مہینوں سے ان کے ساتھ کون لوگ تھے وہ سب جانتے ہیں۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے مراد راس نے پاکستان تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سانحہ 9 مئی کی جتنی بھی مذمت کریں وہ کم ہے۔ آج ہم جہاں پر ہیں سوچا نہیں تھا کہ اس پوزیشن پر ہوں گے۔ لڑائی جھگڑے سے مسائل کا حل نہیں نکلتا مذاکرات کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ہمارے ساتھیوں کی تمام جدوجہد ملک کیلئے تھی ، کوئی بھی لڑائی کرنا نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر سیاست شروع کی تو امریکہ کی شہرت بھی چھوڑ دی تھی۔ امریکہ سے واپس آنے کا فیصلہ ملک کی خدمت کرنے کیلئے کیا تھا صرف راولپنڈی اور پنجاب کیلئے نہیں۔ تحریک انصاف اور عمران خان سے راستے جدا کر رہے ہیں کیونکہ ہم تشدد والی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
تم ۷۵ سالہ غلامی کی وجہ سے اس حالت میں وزیر تعلیم ھونے بے باوجود لا علم ھو۔
کیا لیاقت علی خان مشیروں کی وجہ سے قتل ھوے؟
کیا بھٹو کو مشیروں نے پھانسی دلائی؟
کیا ۱۹۴۷ میں بننے والا آیین بھی مشیروں نے بنانے سے روکا؟
کیا ۱۹۵۷ کا آیین مشیروں نے توڑا؟
کیا ایوب کا مارشلا مشیروں نے لگایا؟
کیا یحیی خان کو مشیروں نے حکومت دی؟
کیا ۱۹۶۵ کی جنگ مشیروں نے ھاری؟
کیامشرقی پاکستان بھی مشیروں نے توڑا؟

کیا ۲۰۰۵ میں ڈاکٹر شازیہ خالد کا ریپ بھی مشیروں کے کہنے پر ھوا؟
کیا ۲۰۱۱ میں رینجر نے فائیرنگ کر کے بنگناہ کو مار بھی مشیروں کے کہنے پر تھا؟ جنہیں کچھ عرصہ پہلے خاموشی سے معافی دے دی گئی؟


۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اتنے واقعات ھیں کہ لکھتے لکھتے تھک جایئن۔

کیا باجوہ نے جو ڈیپ سیٹڈ رلیشن کا زکر کیا وہ بھی مشیروں نے کیا تھا؟
کیا رٹایرڈ جرنل کو آرمی چیف بھی مشیروں نے لگایا؟

دو مجسمے توڑ کر سارا الزام معصوموں پر لگا کر ، بنیادی انسانی حقوق ھی چھین لیے گے؟ ایسا تو کوئی دشمن ملک بھی نھیں کرتا۔
 
Last edited:

Eigoroll

MPA (400+ posts)
Total BS. The dissolution of the assemblies was a constitutional and absolutely wise move. What Imran and people like us didn't expect was the extent of "begharti" and the total disregard for the law by PDM and the military.