عمران خان کے لیے ہیلی پیڈ سروسز ہائی کورٹ تو نہیں دے سکتی : عدالت

cj-ihc-amir-faroq-imran-khan-heli.jpg


پی ٹی آئی کی جلسے کے لیے اسلام آباد سے گزرنے اور پریڈ گراؤنڈ ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت ریمارکس میں کہا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے لیے ہیلی پیڈ سروسز ہائی کورٹ تو نہیں دے سکتی۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر کے لیے پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسہ کی کال دی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی استدعا ہے میں ان کو وہ ہدایات دوں جو میں نہیں دے سکتا، یہ انتظامیہ کا کام ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ جو درخواست آپ نے انتظامیہ کو دی وہ مسترد تو نہیں ہوئی ابھی؟ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے درخواست دی ہے اس سے قبل روات میں بھی ریلی کی درخواست دی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد آئیں گے اس کی بھی اجازت مانگی ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ تو ہائیکورٹ اس میں کیا کر سکتی ہے؟ ہیلی پیڈ سروسز ہائی کورٹ تو نہیں دے سکتی۔ وکیل نے کہا کہ آپ انتظامیہ کو ہدایت دے دیں کہ وہ قانون کے مطابق ہماری درخواست پر فیصلہ کریں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ تو انہوں نے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے، میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ قانون کے مطابق نہ کریں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
The stupid remarks of this aqal e kuul patwari judge are proving that he is an alpha khota type of a patwari.
Petitioner never prayed his court to provide heli services in the court premises. The prayer is to direct the ISB authorities to allow the petitioner to land the heli in the parade ground area. Being a patwari judge if his bias against the petitioner does not allow him to give relief to the injured man whose life is under threat then simply say that the control of the parade ground is under army and the application may be addressed to GHQ. Simple.

Bakwas ker kay apna bughz dikhanay kee kaya zaroorat hai???
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
حافظ جی حلوہ کھاؤگے
نہیں کھاواں گے
تے کی انے اپنی ۔۔۔ ی ۔۔۔لئی ہو ئے آں
انصاف نہیں دوگے تو جج کیا اپنی ۔۔۔ ی۔۔۔ کے لئے بنے ہو ؟