عمران خان کے خلاف وکیل کے قتل کا مقدمہ سپریم کورٹ میں چیلنج

ikaaiahsaa.jpg


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وکیل کے قتل کا مقدمہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمے کو چیلنج کردیا گیا ہے، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی مقاصد کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم کی گرفتاری ٹھوس شواہد کی موجودگی کے بغیر سابق وزیراعظم کو مقدمے میں طلب نہیں کیا جاسکتا، یہ مقدمہ آئین کی شق 9،10،اور 14 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں وکیل کے قتل کا مقدمہ تھانہ شہید جمیل کاکڑ درج ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے، عمران خان کی جانب سے مقدمے کے خلاف پہلے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم بلوچستان ہائی کورٹ نے تحقیقات میں مداخلت نا کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے درخواست خارج کردی تھی۔