عمران خان کے خلاف دو تین ہفتوں میں کارروائی کی جائے گی، وفاقی وزیر داخلہ

24ranansnanankhahsaza.jpg

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خبردار کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دو سے تین ہفتوں میں کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا سینئر صحافی ومیزبان سلیم صافی کو دیا گیا خصوصی انٹرویو گزشتہ رات جیو نیوز پر نشر کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے ملک کی مجموعی سیاسی ، امن و امان کی صورتحال اور پی ٹی آئی چیئرمین و کارکنان کے خلاف قائم کردہ مقدمات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں عمران خان کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوجائے گا، 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی تیاری پہلے سے کرلی گئی تھی اور یہ ساری منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی تھی۔


رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک میں حالیہ عدم استحکام اور سیاست میں نفرت کے اصل آرٹیکیٹ چیئرمین عمران خان ہیں۔