عمران خان کے بغیرہم کونسلر بھی منتخب نہیں ہوسکتے،فوادچوہدری

fawauhashaah.jpg

فوادچوہدری کے پرانے کلپس وائرل ہورہے ہیں جس میں وہ کہتے ہیں کہ عمران خان کے بغیر کونسلر بھی منتخب نہیں ہو سکتا۔

فوادچوہدری کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ مائنس ون فارمولے کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں اور عمران خان کے بغیر والی تحریک انصاف میں شامل ہوکر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز فوادچوہدری کی اڈیالہ جیل میں ملاقات پر بہت چہ میگوئیاں ہیں۔

فوادچوہدری گزشتہ روز سے تنقید کی زد میں ہیں۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں فوادچوہدری نے عمران خان کا نام تک نہیں لیا اور صرف تحریک انصاف کی بات کرتے رہے،یہی فوادچوہدری ماضی میں فوادچوہدری عمران خان کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے رہے

ایک کلپ میں فوادچوہدری کہتے ہیں کہ اس وقت 70 سے 75 فیصد ووٹ عمران خان کا اور 20 سے 25 فیصد امیدوار کا ہے۔میرے پاس اگر تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ہوتا تو میں کونسلر بھی نہ بن پاتا۔
https://twitter.com/x/status/1663988034423930881
ایک کلپ میں فوادچوہدری کہتے ہیں کہ طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک عمران خان کے بغیر نہیں جیت سکتے تھے، اگر ان میں جرات ہے تو استعفیٰ دیں اور عمران خان کی حمایت کے بغیر الیکشن جیت کر دکھائیں
https://twitter.com/x/status/1663893591498842112
اسی طرح ایک کلپ میں فوادچوہدری کہتے ہیں کہ نجیب ہارون کو ان کے گھر والے ووٹ نہیں دے گے اگر عمران خان انکو پارٹی ٹکٹ نہ دے مائنس عمران خان کی بات کرنے والے یہ بات اچھی طرح سمجھ لے کے پی ٹی آئ ہے ہی عمران خان اپنی اوقات کے مطابق بندہ بات کرتے ہوئے اچھا لگتا ہے، میرا ووٹ بینک عمران خان کی وجہ سے ہے
https://twitter.com/x/status/1505144024197390337
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
اب بیچارے کو اسٹبلشمنٹ نے چابی دے رکھی ہے تو وہ کیا کرے ؟ اسٹبلشمنٹ کے 12ویں فیل جاہلوں میں اگر اتنی عقل ہوتی تو پاکستان اس حال میں ہوتا؟

ڈبو نے یہی باتیں ان 12ویں فیل کو بھی سمجھانے کی کوشش کی ہوگی لیکن ان اخروٹوں کے دماغ میں کچھ نہیں آیا ہوگا۔۔ کیونکہ انہوں نے ساری عمر صلاح مشورے سے نہیں بلکہ زور زبردستی اور "یس سر" میں گزاری ہے۔

اور قریشی نے یہی باتیں ڈبو اور باقیوں کو سمجھائی ہوگی۔۔