عمران خان کی ہمشیرہ نے اپنے سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تردید کردی

fakehh.jpg

چیئرمین تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کی سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب تمام اکاؤنٹس کی تردید کردی

ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے منسوب متعدد اکاؤنٹس چلائے جا رہے ہیں، محسوس ہوتا ہے ان تمام اکاؤنٹس کا کنٹرول کسی ایک شخص کے پاس ہے۔

عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ میرا ان اکاؤنٹس سے شئیر کیے جانے والے خیالات سے کوئی تعلق نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1676103954894077955
انہوں نے مزید کہا کہ صحافی طلعت حسین نے بغیر تصدق کے میرے نام سے بنے اکاؤنٹ کا ٹویٹ شئیر کیا، طلعت حسین ایسی کسی چیز کو شئیر کرنے سے قبل کم از کم تحقیق ہی کر لیتے کہ یہ میرا اکاؤنٹ ہے بھی یا نہیں۔

علیمہ خان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا ٹوئٹر، فیس بک یا انسٹا گرام پر کوئی بھی اکاؤنٹ نہیں ہے، میرے نام سے منسلک تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس جعلی ہیں

واضح رہے کہ علیمہ خان کے ایک جعلی اکاؤنٹ کے سکرین شاٹ پر ردعمل دیتے ہوئے طلعت حسین نے کہا تھا کہ کمال خاندان ہے یہ علیمہ والا۔ جب بھی ان میں سے کوئی بھی زبان کھولتا ہے تو ساری دنیا کو اپنے گھر کی تربیت کے بارے میں بتاتا ہے۔ یعنی ہر ایک فرد ہے اپنی ہی ذلت کا استعارہ۔ بیچارے
030b0870-bcf9-4c12-8927-fcd4d6739cbb.jpg