
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ممکنہ پیشی سے پہلے غیر معمولی صورتحال۔۔ آئی جی ناصر اکبر خان ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
دنیا نیوز کے صحافی محمد عمران کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ممکنہ پیشی سے پہلے آئی جی ناصر اکبر خان ہائیکورٹ پہنچ چکے ہیں ۔
انکے مطابق سکیورٹی کی بھاری نفری ہائیکورٹ کے اندر اور باہر تعینات کی گئی ہے،اہلکار کمرہ عدالت کے اندر بھی موجود ہیں
دوسری جانب سینئر کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر کے مطابق عمران خان کی 16 ضمانت کی درخواستوں پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ، سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہو گی۔
نومئی کے تناظر میں 6 مقدمات کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت۔ جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی اور دیگر 8 کیسز میں انسداددہشتگردی عدالت میں سماعت جبکہ 2 مقدمات میں ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواستیں سنی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اپنی گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا اور انکے خلاف ایک وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ بھی کوئٹہ میں درج ہوچکا ہے۔