عمران خان کی ٹیم

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ایک سوال جو شدّ و مدّ کے ساتھ پوچھا جارہا ہے، وہ یہ ہے کہ کیا عمران خان کے پاس وہ ٹیم ہے جو ان کے وعدوں اور وژن پر ڈیلیور کرسکے؟


1301406_ikteamx_1535005897_174_640x480.jpg


اعظم خان، اسد عمر، ناصر درانی، شعیب سڈل، شہرام ترکئی، عاطف خان، تیمور جھگڑا، ڈاکٹر یاسمین راشد، شفقت محمود، ڈاکٹر عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین اور امین اسلم خان۔ یہ عمران خان کی اصل ٹیم ہے اور عمران خان کی بطور وزیراعظم ڈیلیوری کا سارا انحصار ان لوگوں پر ہے۔ یہ سمجھ لیجیے کہ یہی بارہ لوگ موجودہ حکومت کا دماغ یا تھنک ٹینک ہیں۔ ان کے ساتھ اگر آنے والے دنوں میں اداروں کے نئے تعینات ہونے والے سربراہان کو شامل کرلیا جائے تو یہ تعداد 35 کے قریب پہنچ جائے گی۔ باقی سب لوگ جیسے پرویز خٹک، محمود خان، عثمان بزدار، فواد چودھری، علیم خان، جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی وغیرہ صرف چہرے ہیں۔ پالیسی اور پریکٹیکل ڈیلیوری میں ان لوگوں کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔

اعظم خان پچھلے پانچ سال چیف سیکریٹری کے پی رہے۔ چیف جسٹس نے جب پشاور کا دورہ کیا تو وہ بھی یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ اگر اعظم خان جیسے تین چار اور بیوروکریٹ ملک کو مل جائیں تو پاکستان کی تقدیر سنور جائے۔ اب یہ عمران خان کے چیف سیکریٹری ہوں گے۔ چیف سیکریٹری اتنا اہم عہدہ ہے کہ اسے عملی طورپر نائب وزیراعظم کہا جا سکتا ہے۔

ناصر درانی کی قابلیت پر کسے شک ہوسکتا ہے۔ کے پی کے پولیس کلچر میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا سہرا اسی شخص کے سر ہے۔ اب انہیں پنجاب پولیس کو بہتر کرنے کا ٹاسک ملا ہے ۔ شعیب سڈل کرمنالوجی، خاص کر وائٹ کالر کرائم (جیسے کہ منی لانڈرنگ وغیرہ) کے ماہر ہیں۔ انہیں بیرون ملک موجود چوری شدہ پیسہ واپس لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

شہرام ترکئی اور عاطف خان 2013 میں بالکل نئے چہرے تھے مگر ان دونوں نے ہیلتھ اور تعلیم کا مکمل نظام ہی بدل ڈالا اور وہ بھی صرف پانچ سال میں! شاید یہی وجہ ہے کہ عاطف خان اس مرتبہ اپنی کارکردگی کے زور پر کے پی کے وزیر اعلی کے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے تھے۔ یہ دونوں کے پی حکومت کے ساتھ انہی دونوں شعبوں کو مزید بہتر بنانے کےلیے کام کریں گے۔

تیمور خان جھگڑا 100 روزہ منصوبے کے مرکزی دماغوں میں شامل ہیں۔ عمران خان کی بطور وزیراعظم پہلی نشری تقریر کی تیاری میں بھی تیمور جھگڑا نے بنیادی کردار ادا کیا۔ یہ کے پی کے حکومت کے مرکزی مشیر کا کردار ادا کریں گے۔ بلین ٹری سونامی کے شاہکار منصوبے کے ماسٹر ماینڈ امین اسلم خان اب پورے ملک میں 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔ ان شاء اللہ وہ ضرور کامیاب ہوں گے۔

عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے اور انڈسٹری گروتھ کی پالیسی سازی کی ذمہ داری ڈاکٹر عبدالرزاق داؤد کو سونپی گئی ہے۔ ڈاکٹر صاحب یہ ذمہ داری ملنے سے پہلے ڈیسکون کے سی ای او تھے اور ڈیسکون کی ناقابل یقین نشوونما میں ان کے دماغ کا کلیدی کردار رہا ہے۔

شفقت محمود پاکستانی سیاست کے واحد ایسے فرد ہیں جنہیں وسیع بیوروکریٹک تجربہ حاصل ہے۔ تعلیمی پالیسی خاص کر تعلیمی انفراسٹرکچر اور مینجمنٹ کی ذمہ داری انہیں سونپی گئی ہے؛ اور اس بات کے بھی وسیع امکانات ہیں کہ ایچ ای سی کے بانی ڈاکٹر عطاء الرحمان بھی انہیں جلد ہی جوائن کرلیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد بایو ٹیکنالوجی کے شعبے کی پاکستان کی دوسری بڑی سائنسدان تسلیم کی جاتی ہیں۔ وہ حکومتِ پنجاب میں وزیر صحت کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔

ڈاکٹر عشرت حسین اداروں میں ریفارمز کمیٹی (اصلاحات سے متعلق کمیٹی) کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ اداروں میں اصلاحات ہیں، کیونکہ اگر ادارے ٹھیک ہو جائیں گے تو حکومت کا کردار بہت محدود ہو جائے گا۔

اسد عمر اس پورے تھنک ٹینک کو لیڈ کریں گے۔ اسد عمر پہلے ہی پی ٹی آئی کا دماغ تصور کیے جاتے ہیں۔ اب انہیں باقی گیارہ دماغوں کے درمیان ایک بہترین رابطہ استوار کرنا ہو گا تاکہ ٹیم ورک کے ذریعے مسائل سے نمٹا جاسکے۔ آخر میں صرف اتنا کہوں گا کہ نتائج حاصل کرنے کےلیے عمران خان کی ٹیم کو ہمیں کم از کم 3 سال کا وقت ضرور دینا ہو گا۔

https://www.express.pk/story/1301406/464/
 
Last edited by a moderator:

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
I must say real test of PTI has just started and they must keep in mind very little time they are having perhaps not more than six months, if during this tenure they succeeded in bringing some drastic changes in right direction then the opponents of PTI will be perished otherwise PTI is going to be perished.
 

back to the future

Chief Minister (5k+ posts)
Task is very difficult rather herculean taskreforming FBR and collection of tax many fold is a very difficult task won't happen without proper strategy and efforts.
Reforming punjab police out of the clutches of parliamentarians is another difficult task.
Reviving industry will be a herculean task as pakistan has become un competitive due to expensive inputs.
 

Raja Farooq

Senator (1k+ posts)
We fully trust khan we r not answerable to every body let them show them performance 70 saal sab syy jutian khayn uff ny kyaa ab sab ko yaad aa gya hyy
 

Inqalabi

Senator (1k+ posts)
رائٹر نے بغیر تحقیق جو دل چاہا لکھ دیا، یا شائد عید قرباں کی تھکاوٹ میں تحقیق مشکل کام تھا۔

اعظم خان پانچ سال نہیں بلکہ صرف 9 ماہ کے پی کے چیف سیکرٹری رہے، انتہائ ایماندار اور قابل بیوروکریٹ ہیں۔

اب وہ وزیراعظم کے چیف سیکرٹری نہیں بلکہ پرنسپل سیکرٹری تعینات ہوے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا احترام اور انکی ہمت اور جدوجہد کو ہم سب کا سلام، لیکن پاکستان میں بائیوٹیکنالوجی کے شعبے کی دوسری بڑی سائنسدان ہیں، یہ تو شائد ڈاکٹر صاحبہ کو بھی آج ہی یہ کالم پڑھ کر پتہ لگا ہو۔ یا پھر رائٹر کو صحیح سے اندازہ نہیں کہ بائیو ٹیکنالوجی کس بلا کا نام ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ بلاشبہ ایک انتہائ قابل ڈاکٹر اور ایڈمنسٹریٹر ہیں اور پنجاب میں صحت کے شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ایک بڑی تبدیلی لا سکتی ہیں۔
 

Inqalabi

Senator (1k+ posts)
I must say real test of PTI has just started and they must keep in mind very little time they are having perhaps not more than six months, if during this tenure they succeeded in bringing some drastic changes in right direction then the opponents of PTI will be perished otherwise PTI is going to be perished.

جی جی ن لیگ عوام کی زندگیوں کو جہنم بنانے اور بھٹو خود زندہ رہتے ہووے عوام کو زندہ درگور کرنے کے باوجود پیرش نہیں ہووے، اور پی ٹی آئ 6 ماہ میں ہو جائگئ۔

بھائ حوصلہ کرو، عمران خان کو معلوم ہے اسنے کیا کرنا ہے، کچھ کرنے یا نہ کرنے کے نتائج اسے ہم سے بہتر پتا ہیں
 

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
جی جی ن لیگ عوام کی زندگیوں کو جہنم بنانے اور بھٹو خود زندہ رہتے ہووے عوام کو زندہ درگور کرنے کے باوجود پیرش نہیں ہووے، اور پی ٹی آئ 6 ماہ میں ہو جائگئ۔

بھائ حوصلہ کرو، عمران خان کو معلوم ہے اسنے کیا کرنا ہے، کچھ کرنے یا نہ کرنے کے نتائج اسے ہم سے بہتر پتا ہیں
Opponents of PTI are hard core corrupt criminals they can buy people and what PTI have, only performance I know Rome was not built in a day but right direction and improvement which should be visible to even illiterate is the only way for PTI to survive, no place for complacent attitude
 

Inqalabi

Senator (1k+ posts)
Opponents of PTI are hard core corrupt criminals they can buy people and what PTI have, only performance I know Rome was not built in a day but right direction and improvement which should be visible to even illiterate is the only way for PTI to survive, no place for complacent attitude

If they performed well in KPK while their opposition was in power in centre and provinces including biggest province of the country, what made you think that they will not perform while they are in power on almost 70% of Pakistan and their opposition is powerless and on the roads, the only thing they can do is shout loud or beat the desks in the parliament.

Have some faith and confidence on your leadership.
 

wasim k m

MPA (400+ posts)
Imran se performance maangne ka haq sirf usay hai jis ne zardari aur nawaz se bhi performance maangi ho. Jo pichchli hakumaton se LIFAFAY laite rahay wo apni bakwaas band karen.
 

MTS

Citizen
InshAllah IK just need to move in right direction .... that will be enough to shut the mouth of anchors and opposition ... people of pak are with IK ... we will suppport and help in whatever way we can ... InshAllah ....
 

Uns Sheikh

Politcal Worker (100+ posts)
کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا۔۔۔بھان متی نے کنبہ جوڑا۔
عمران خان گلی محلے کے لوگ اٹھا لاتا کوئی شکایت نہ ہوتی۔
یہ مشرف ڈکٹیٹر کی ٹیم چرا لایا ۔ الطاف بھائی کو گالیاں نکال کے اب
الطاف بھائی کی ٹیم سے گٹھ جوڑ کرنے بیٹھ گیا ہے۔
کوئی تو شرم کرے۔
 

THEMUSLIM

Senator (1k+ posts)
کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا۔۔۔بھان متی نے کنبہ جوڑا۔
عمران خان گلی محلے کے لوگ اٹھا لاتا کوئی شکایت نہ ہوتی۔
یہ مشرف ڈکٹیٹر کی ٹیم چرا لایا ۔ الطاف بھائی کو گالیاں نکال کے اب
الطاف بھائی کی ٹیم سے گٹھ جوڑ کرنے بیٹھ گیا ہے۔
کوئی تو شرم کرے۔
shaikh sahab............. altaf bhai ke zulm 30 saal bardasht kiye aur Imran Khan ko 30 haftey bhi na diye??????????? wah kiya baat he...
 

Uns Sheikh

Politcal Worker (100+ posts)
الطاف بھائی تیس سال صاف ستھری کھیلتے رہے۔ نہ گندی کی نہ کرائی۔
جو بھی خرابی ہوئی ان کے چیلوں نے کی ہے۔
چیلوں ہی کے ہاتھ وہ ڈوبے اور عمران بھی خود اچھا ہوگا مگر جائے گا اپنے چیلوں کے ہاتھوں
سمندر کی گہرائیوں میں۔
 

Ahmed Jawad

MPA (400+ posts)
الطاف بھائی تیس سال صاف ستھری کھیلتے رہے۔ نہ گندی کی نہ کرائی۔
جو بھی خرابی ہوئی ان کے چیلوں نے کی ہے۔
چیلوں ہی کے ہاتھ وہ ڈوبے اور عمران بھی خود اچھا ہوگا مگر جائے گا اپنے چیلوں کے ہاتھوں
سمندر کی گہرائیوں میں۔
blocking you. I am allergic to bullshit
 

Uns Sheikh

Politcal Worker (100+ posts)
دلیل سے جو بھی بات کرے تم اس سے خفا ہوتے ہو۔
جو ابے تبے کرکے گندی گالیاں دے اس سے خوش ہوتے ہو۔
ارے یار تم بات کا جواب بات سے کیوں نہیں دے سکتے آخر؟؟؟
کوئی ٹیکنیکل پرابلم ہے کیا؟؟؟
 

Back
Top