مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، سابق وزیراعظم جلد ملک گیر دورے کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپوزیشن جماعت کے لیڈر عمران خان کی مقبولیت کا مقابلہ کرنے کیلئے سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ن لیگ کو ایک بار پھر منظم کرنے کیلئے نواز شریف جلد پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور قریبی ساتھیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ن لیگ کے صدر جلد بلوچستان کے دورے پر بھی روانہ ہوں گے جہاں سے وہ سندھ اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے دورے کرنے کے بعد پنجاب کا رخ کریں گے، سابق وزیراعظم چاروں صوبوں کے دوروں کے دوران عوام سے تعلق کو دوبارہ سے مضبوط کرنے کیلئے خطاب کریں گے اورپارٹی رہنماؤں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے۔
نواز شریفاس دوران بلوچستان میں پارٹی کو از سر نو منظم اور متحرک کرنے کیلئے تنظیم سازی سے متعلق بھی اہم فیصلے کریں گے اور اعلیٰ تنظیمی عہدوں پر پارٹی کے دیرینہ اور مخلص رہنماؤں کوذمہ داریاں سونپی جائیں گے۔