مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویش ناک خبریں مل رہی ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی سے کارکنان میں تشویش ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے ریسکیو اور پولیس اہلکاروں کو بھی غیر قانونی حراست میں رکھا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا ہے کہ زیرِ حراست سرکاری اہلکاروں اور پی ٹی آئی ورکرز پر تشدد کی اطلاعات ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم پی اے ملک لیاقت اور انور زیب خان بھی حراست میں ہیں۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق اس دوران بانیٔ پی ٹی آئی سے پارٹی رہنما، وکلاء اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد ہو گی۔
جیل ذرائع نے بتایا تھا کہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی سیکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی ہے اور یہ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے۔
Source