عمران خان کی زندگی کو کچھ ہوا تو تین لوگ ذمہ دار ہوں گے۔بشری بی بی

battery low

Minister (2k+ posts)
بشریٰ بی بی آج جیل میں عدالت میں پیش ہونے آئیں، اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کو صحافیوں سے بات کرنے سے روکتے رہے، وہ بشریٰ بی بی کا بازو پکڑ کر انہیں پیچھے لے گئے۔

بشریٰ بی بی نے کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سماعت پر اڈیالہ جیل پیشی کے لیے آئی تو بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا، میں شہد استعمال کرتی ہوں، واپس جا کر شہد کھایا تو طبیعت بگڑ گئی۔


‏عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر اہم انکشافات

بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مکمل فٹ ہیں اور اگر ان کی زندگی کو کچھ ہوا تو تین لوگ ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا عمران خان کو کچھ ہوا تو آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم اور میجر جنرل فیصل نصیر ذمہ دار ہوں گے۔ ان تینوں کوگوں کو چاہئے کہ عمران خان کی حفاظت کریں ، اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو ان کو عوام نہیں چھوڑے گی۔
بشری بی بی نے دعوی کیا کہ “میں جو شہد کھاتی ہوں اس میں کچھ ملا دیا گیا ، میں نے وہ سارا شہد کھا لیا زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ان چیزوں سے کیا فرق پڑتا ہے ، یہ کچھ بھی کر لیں یہ عوام میں چلنے کے قابل نہیں رہیں گے”

انہوں نے کہا کہ حالات بہتری کی جانب جا رہے ہوتے تو رانا ثنا اللہ کی جانب سے ایسا بیان نہ دیا جاتا، چیزیں کو بہتری کی طرف جانا چاہیے تھا مگر جا نہیں رہیں
https://twitter.com/x/status/1772555537248555442
 
Last edited by a moderator: