
آڈیو لیک کرنیوالے کی سب ٹائٹل میں ایک بار پھر ہیراپھیری۔۔ نجی ٹی وی چینلز بھی غلط سب ٹائٹل کو بریکنگ نیوز کے طور پر چلانے لگے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی ٹیم کی سائفر کے حوالے سے ایک اور آڈیو منظرعام پر آگئی۔اس آڈیو میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان ، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیرخزانہ شاہ محمودقریشی اور اسد عمر بات کررہے ہیں۔
آڈیو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ اچھا شاہ جی ہم نے کل ایک میٹنگ کرنی ہے، آپ نے ہم تینوں نے، وہ لیٹر ہے نا اس کے چپ کر کے منٹس لکھ دیتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ اعظم کہہ رہا ہے کہ اس کے منٹس بنا لیتے ہیں، اسے فوٹو اسٹیٹ کر کے رکھ لیتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم خان نے کہا کہ لیٹر آٹھ تاریخ کو آیا جس پر عمران خان نے کہا کہ یہ میٹنگ سات تاریخ کو ہوئی، ہم نے کسی بھی صورت امریکیوں کا نام نہیں لینا لیکن یہ ایشو ہے اس لیے پلیز کسی کے منہ سے ملک کا نام نہیں نکلے۔
ایک بار پھر آڈیو لیک کرنیوالے کی سب ٹائٹل میں ہیرا پھیری پکڑی گئی۔ آڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ "چپ کرکے منٹس لکھ دیتے ہیں " جبکہ آڈیو لیک کرنیوالے نے عمران خان کے حوالے سے کیپشن میں لکھا کہ "چپ کرکے مرضی کے منٹس لکھ دیتے ہیں"
ڈاکٹر شہبازگل نے اس ہیرا پھیری کو کیلبری فراڈ الرٹ کا نام دیا۔
اطہر کاظمی نے لکھا کہ سائفرحقیقت ہے،ایک اور گواہی آگئی،سلام ان کو جو ایسی آڈیو لیک کرکے عمران خان کے خلاف بیانیہ بنانے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ پیچھلی آڈیو میں شازش ہے کو سازش بنا دیتے ہیں، اب منٹس لکھنے کے ساتھ لفظ”مرضی “ڈال کر سکپرٹ میں جان ڈالنے کی کوشش، بھائی ایسے مشکل ہے آسان حل الیکشن کروا دیں۔
دیگر صحافیوں، سیاستدانوں، سوشل میڈیا صارفین نے یہ فراڈ پکڑ کر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔