
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان جو کررہے ہیں اس سے وہ کیسز سے بھی نہیں بچیں گے بلکہ انتخابات کو بھی دور لے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میاں جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام"فیصلہ آپ کا" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو رویہ اپنایا ہوا ہے یہ کسی سیاسی جماعت کا رویہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کا یہ سوچنا ہے کہ میں ایسے رویے اختیار کرکے کیسز سے بچ جاؤں گا اور انہوں نے یہ رویہ نا چھوڑا تو میں انہیں بتانا چاہوں گا کہ یہ کیسز سے بھی نہیں بچ سکیں گے اور ساتھ ہی ساتھ یہ ایسے رویے کی وجہ سے انتخابات کو بھی دور لے جائیں گے۔
پروگرام میں شریک سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی رمضان کا چاند ایک دن نہیں دیکھا جاتا، پی آئی اے کی فلائٹ کبھی وقت پر نہیں چلی جس دن یہ دونوں چیزیں وقت پر ہوجائیں گی اس دن الیکشن بھی ہوجائیں گے