عمران خان کو ہی مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے: چوہدری شجاعت

ch-shujat-and-khan-a.jpg


ملک میں مہنگائی کی شرح میں روز بروز اضافہ ہورہاہے، عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں، ایسے میں مسلم ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کی حمایت میں بیان دے دیا، انہوں نے کہا کہ صرف عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے،بعض اندرونی، بیرونی عناصر بھی معاشی بحران کے ذمہ دار ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو ٹارگٹ کر کے تمام چیزوں کو مہنگا کیا جا رہا ہے، مصنوعی مہنگائی کے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں، پاکستان ایک زرعی ملک ہے، اس کی زراعت کو ٹارگٹ کر کے پورے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ٹماٹر ہی دیکھ لیں کہ کسان آڑھتی کو ٹماٹر 25 روپے کلو فروخت کرتا ہے، دوسرے دن وہی ٹماٹر مختلف ذرائع سے ہوتا ہوا بازار میں عوام کو 150 روپے کلو میں ملتا ہے جس کا دھچکا کسان کو پہنچتا ہے، پھر کہا جاتا ہے کسان کو ہونے والے اس بھاری نقصان کا ذمہ دار صرف عمران خان ہے جو زیادتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل کھاد کے بحران کی وجہ سے گندم کے مہنگا ہونے کا شور ہے، کھاد کی کمی کی وجہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان سر اٹھائے کھڑا ہے، اس مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز بھی ہیں، تمام ارکان اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں اور کھاد ریلیز کروائیں۔

دوسری جانب ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں صفر اعشاریہ تین نو فیصد کا اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح بارہ اعشاریہ نو چھ فیصد پر پہنچ گئی۔
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Chd Sahab agar Kutti Choraa naal milli de way,, agar MPA,MNA, he agar zakheera andozo k khilaaf ho gay to kal ko election k waqt unhein funds kon de ga? vote kon dey ga? aur MPA, MNA ke pockets kon garam kare ga? poora pakistani system he maafia ke terha kaam ker raha hai.
yaha her asaan kaam jaan bhooj ker mushkil banaya jata hai ta k chori k doors aur rastey open rahein.
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)


بوسری کے ، تو بھی اس میں برابر کا حصہ دار ہے ، تیرے منہ میں بھی مٹی ڈالنی چاھیے ۔