عمران خان کو ہرانے کیلئےخصوصی الیکشن سیل قائم،عارف حمید کابڑا انکشاف

9bhatttiiikha.jpg

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو انتخابات میں ہروانے کیلئے ایک خصوصی الیکشن سیل قائم کردیا گیا ہے جس میں دھاندلی کے ماہر لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارےجی این این کے پروگرام"خبرہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئےسینئر تجزیہ کار نے کہا کہ اقتدار کیلئے یہ لوگ اس حد تک گر چکے ہیں، چند لوگوں کے علاوہ بیوروکریسی نے اس ملک کو تباہ کردیا ہے، میں جانتا ہوں کس نے کیا کیا اور کس نے کہاں کتنا مال چھپا کررکھا ہوا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند روز میں ہونےوالے تقرر و تبادلے دیکھ رہا ہوں، کون سا افسر کس کا کارخاص رہا، کس کے گھر ملاقات کیلئے جاتا تھا،میرا عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ الیکشن کا مطالبہ نا کریں بلکہ صاف و شفاف انتخابات کا مطالبہ کریں کیونکہ پی ٹی آئی کو ہروانے کیلئے چار الیکشن سیل صرف لاہورمیں قائم کردیئے گئےہیں،اس میں دھاندلی کے پی ایچ ڈی لوگوں کو شامل کیا جارہا ہے۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ اس وقت جو ساری محفل سجائی جارہی ہے وہ عمران خان کا تکنیکی طور پر ناک آؤٹ کرنے کیلئے ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی آپس میں کوئی محبت نہیں ہے بس یہ ایک عمران خان کو سائیڈ پر کرنے کیلئےساتھ ہیں، عمران خان پورے ملک کی سیاست کا محور بن گیا ہے اور وجہ کیا ہے صرف یہ کہ عمران خان نے 2 اپریل کو این آر او نہیں دیا،اس نے امریکہ کو "ایبسولوٹلی ناٹ" کہا، اس نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی میں بناؤں گا، اس نے کہا کہ گریڈ 22 کے افسر ملک کیسے چلاسکتے ہیں۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پنجاب میں نگراں کابینہ میں جو بھی لوگ شامل ہوں گے فیصلہ کوئی اور کرے گا، چہرے کسی اور کے ہوں گے مگر احکامات دینے والا کوئی اور ہوگا، بدقسمتی ہے جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے انہیں ہم نے ملک سونپ دیا ہے۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
کوئی رہ تو نہیں گیا جو جرنیلوں کو ابھی بھی ملک کے محافظ سمجھتا ہو۔
 

Masud Rajaa

Siasat member
It is crucial for people to become aware of the situation before it is too late. A rogue military group has taken control of the country and is working for external powers to divide the nation and disarm its nuclear weapons. It is important for people to wake up and take action before it is too late
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their shameless handlers will continue to increase the list of people hating them.