
سینئر تجزیہ کار عارف حمیدبھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ بغض عمران میں پی ڈی ایم کی چند جماعتیں ملک کیلئے بڑا خطرہ بنتی جارہی ہیں۔
جی این این کے پروگرام "خبر ہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ یہ جان کر عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ رجیم چینج کے منصوبے اورعمران خان کی حکومت کو گرانے کیلئے کون کون سی سیاسی اور غیر سیاسی طاقتوں نے کردار ادا کیے، پنجاب حکومت کی تحلیل کےبعد کون کس کو لےکر ڈبلیو اور زیڈ بلاک گیا ؟ہوش اڑادینے والے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ساری جماعتیں تو اقتدار میں ہیں ماسوائے تحریک انصاف کے، اے پی سی میں عمران خان کو کیوں بلایا جارہا ہے، دہشت گردی تو پی ڈی ایم کے آنے کےبعد عروج پر پہنچی، اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے سیاسی استحکام لانےکےبجائے انتقامی کارروائیاں شروع کردیں۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اے پی سی کا اجلاس اس لیے بلایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف آپ پر یقین نہیں کررہا، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس امپورٹڈ حکومت کو عوام کی تائید حاصل نہیں ہے، یہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے ، ہم سے وہ حکومت آکر بات کرے جس کے پاس آئندہ پانچ سال کا عوامی مینڈیٹ ہو۔
سینئر تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اس حکومت نے چند نجومیوں اور چند صحافیوں کو یہ ٹاسک دیا ہے کہ وہ ایسی خبریں چلائیں کہ مریم کا ستارہ عروج پر ہے جبکہ عمران خان کا ستارہ زوال کا شکار ہے، انہیں علم نہیں ہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے،ہر سروے میں 70 سے 80فیصد سیٹیں عمران خان لے جارہا ہے۔