عمران خان کو قومی مسائل کے حل کی ایک ضرورت سمجھیں نہ کہ رکاوٹ،کامران خان

kamranhahsaiash.jpg

اپنے ویڈیو پیغام میں کامران خان کا کہنا تھا کہ بصد عزت و احترام یہ ناچیز اپنے 40 سالہ ملکی غیر ملکی صحافتی کیرئیر کے بنیاد پر قوم کی مقتدر ترین لیڈرشپ سے عرض کرنا چاہتا ہے کہ معیشت زمین بوس ہے، خوف ہے پاکستان تقسیم ہے۔پاکستان خطرناک تقسیم سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پریشان ہوں عام پاکستانیوں کی طرح پریشان ہوں، ایک پریشانی ہے جو اندر ہی اندر کھائے جارہی ہے۔ کلیدی پاکستانی شخصیات سے بات ہوتی ہے وہ مجھ سے کہیں زیادہ پریشان ہیں۔حالات پریشان کن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاف کیجئے گا میری رائے میں آج پاکستان کے تباہ کن معاشی سیاسی سیکیورٹی اور اب عدالتی بحران کی وجہ صرف عمران خان نہیں ہر مقتدر ادارہ ہر سیاسی جماعت اس کی ذمہ دار ہے گویا عمران خان کی جسمانی انتظامی عدالتی موت انکی سیاست اور عوامی مقبولیت ختم نہیں کرسکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاید لیڈرشپ کو پسند نہ ہوں عوام کی پہلی ترجیح عمران خان ہے ۔ایک سال پہلے سے وہ کہیں زیادہ مقبول ہیں۔وہ بیرون ملک اور اندرون پاکستان لوگوں کے پسندیدہ رہنما ہیں۔بہتر ہےعمران خان کو قومی مسائل کے حل کی ایک ضرورت سمجھیں نہ کہ رکاوٹ۔
https://twitter.com/x/status/1641754611051646978
انہوں نے کہا کہ افسوس پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان میں وہ پیار ، وہ انسیت نہیں جوہونا چاہئے۔فوجی لیڈرشپ کی خان صاحب سے بے پناہ شکایات ہیں ان سے میں اتفاق بھی کرتا ہوں اور آگاہ بھی ہوں۔عمران خان کی بھی شکایات ہیں، تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب بھی پوری قوت اور صدق دل سے اس تاثر کو ختم کریں کہ وہ اقتدار میں آئے تو انتقام کا نیا دور شروع ہوگا اور مختلف شخصیات سے سکورسیٹل کریں گے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ قومی اتحاد ہی پاکستان بچائے گا
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
jub tuk Fouj kay ander baghawat or anarchy nahi phailti tub tuk ye Generals apni ana kay nahi chhorein ge

The Generals who ordered abduction and killings of numerous people are guilty but so are their workers who follow their orders and do the actual deeds.
A patriot and a true muslim soldier would have assassinated them rather than kill innocent civilians.
 

Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
not sure what is he trying to say. did this fella not ask CJP to resign just couple of days ago? he is swinging more than a pendulum.
 

alis

MPA (400+ posts)
یہ سمجھنا لازمی ہے کہ سب سے پہلے جمہور ریاست اور اس کے اجزاء کو تخلیق کرتا ہے۔
کوئی وردی کوئی عہدہ جمہور کے بنائے ہوئے آئین کے بنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔

اگر ایک ریاستی ادارہ یا عہدیدار جمہورکی ہی دی ہوئی طاقت سے جمہور کے بنیادی حق یعنی انتخابات کو پامال کرتا ہے تو اس ادارے یا عہدے کی کوئی آئینی وقانونی حیثیت نہیں رہتی۔
اگر ریاست میں انتخابات کو منسوخ کردیا جائے آئے تو جمہور کسی ریاستی قانون کا پابند نہیں رہتا،کیونکہ ریاست جمہور کا تخیل ہے اگر جمہور کیلئے ریاست بے معنی ہو جائے تو ریاست قائم نہیں رہ سکتی۔
اس حالت میں کسی بھی فوج کی حیثیت ایک جابر اسلحہ بردار گروہ سے زیادہ نہیں رہتی۔
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
یہ سمجھنا لازمی ہے کہ سب سے پہلے جمہور ریاست اور اس کے اجزاء کو تخلیق کرتا ہے۔
کوئی وردی کوئی عہدہ جمہور کے بنائے ہوئے آئین کے بنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔
اگر ایک ریاستی ادارہ یا عہدیدار جمہورکی ہی دی ہوئی طاقت سے جمہور کے بنیادی حق یعنی انتخابات کو پامال کرتا ہے تو اس ادارے یا عہدے کی کوئی آئینی وقانونی حیثیت نہیں رہتی۔
اگر ریاست میں انتخابات کو منسوخ کردیا جائے آئے تو جمہور کسی ریاستی قانون کا پابند نہیں رہتا،کیونکہ ریاست جمہور کا تخیل ہے اگر جمہور کیلئے ریاست بے معنی ہو جائے تو ریاست قائم نہیں رہ سکتی۔
اس حالت میں کسی بھی فوج کی حیثیت ایک جابر اسلحہ بردار گروہ سے زیادہ نہیں رہتی۔


تم سے پہلے وہ جو اک شخص یہاں تخت نشیں تھا
اس کو بھی اپنے خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا

کوئی ٹھہرا ہو جو لوگوں کے مقابل تو بتاؤ
وہ کہاں ہیں کہ جنہیں ناز بہت اپنے تئیں تھا

آج سوئے ہیں تہ خاک نہ جانے یہاں کتنے
کوئی شعلہ کوئی شبنم کوئی مہتاب جبیں تھا

اب وہ پھرتے ہیں اسی شہر میں تنہا لیے دل کو
اک زمانے میں مزاج ان کا سر عرش بریں تھا

چھوڑنا گھر کا ہمیں یاد ہے جالبؔ نہیں بھولے
تھا وطن ذہن میں اپنے کوئی زنداں تو نہیں تھا

حبیب جالب
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
موجودہ حالات سے ایک بات تو صاف ہے ۔نواز اور شریفوں کے لئے اس ملک کو بے آئین کر دیں تبھی وہ اس ملک میں رہ سکتے ہیں ۔ہر بار ایسے جرم کرتے ہیں جس کے لئے قانون بدل کر اس سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں قانون بدل کر جرم کرتے ہیں اور پھر قانون بدل کر اس جرم سے چھٹکارا پانے کی کوشش
ایک اور شخصیت ہیں جن کا تعلق قانون سے ہے وہ حضرت اتنے کنفیوز ہیں کہ کہ وہ اس چیز کے خلاف قانون توڑ فیصلے کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو قانونی ہے
وہ ہے مخبوط الحواس فایز عیسی۔جو اس وقت عدالت میں سو موٹو کے چیف جسٹس کےقانونی اختیار کے خلاف سو موٹو ہی لے کر قانون کی خلاف ورزی کر کے فیصلے دے رہا ہے جیسے وہ چیف جسٹس ہے۔
اس سے چند ماہ انتظار نہیں ہو رہا کہ جب اسے وہ حق حاصل ہو جائے تو وہ اپنا حق اس وقت استعمال کرے۔
بھئ تم جب چیف جسٹس بنو گے( جو اللہ نہ کرے اس قدر کنفیوزڈ زہنی مریض شخص پاکستان کا چیف جسٹس بنے کیونکہ اس شخص کو خود قانون کا احترام نہیں بار بار خود سو موٹو لینے کی کوشش کر چکا ہے اور زلیل ہو چکا ہے قول وفعل کے تضاد کی زندہ مثال ۔)
تو تم نہ لینا سو موٹو
لیکن یاد رکھ لیں اگر یہ چیف جسٹس بن گیا تو یہ اس سوموٹو کی خواہش پر قابو نہیں پا سکے گا
 
Last edited:

SHAHID2503

Voter (50+ posts)
Public must understand that civil and military elite are hell bent to enslave the nation in true sense by taking away their right to live freely. Khan is only fighting for this very right and hence become the enemy number one. Elite have shown that they don't really care if civil war or Pak break up occurs, Khan must go.
This brief silence is just a sign of a bigger storm. If this occurs you should know who you will be fighting agaiant.