
وفاقی حکومت نے عمران خان اور تحریک انصاف کو ریاست مخالف ثابت کرنے کیلئے اسٹریٹجک میڈیا سیل دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس سیل کو سب سے پہلے یہ ٹاسک دیا جائے گاکہ وہ عمران خان کا ریاست مخالف سیاستدان اور تحریک انصاف کو ریاست مخالف سیاسی جماعت ثابت کرے، اس سیل کے ساتھ میڈیا کے مخصوص لوگ بھی اس ایجنڈے پر کام کریں گے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسٹریٹجک سیل عمران خان کو فوج مخالف سیاستدان کے طور پر عوام کے سامنے پیش کرے گا، اس کام کیلئے سیل میں میڈیا کنسلٹنٹس شامل کیے جائیں گے، مین اسٹریم میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کو بھی اس کام کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے اس حوالے سے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کی اور کہا کہ یہ ن لیگ کے پرانے طریقے ہیں، ماضی میں مریم نواز بھی میڈیا سیل چلاتی رہی ہیں، یہ ایک بار پھر سیل قائم کرکے گھناؤنے کھیل کھیلنے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک کے سب سے مقبول لیڈر ہیں جن کے خلاف ریاستی مشینری استعمال کرکے پراپیگنڈے کی کوشش کی جارہی ہے، مگر یادرکھیں عوام آج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں،اس پراپیگنڈے کیلئے استعمال ہونےوالی ایک ایک پائی کا حساب ہوگا، عوامی لیڈر کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10pmlnmediacelld.jpg