عمران خان کو دوران حراست قتل کیا جاسکتا ہے:زلمے خلیل زاد نے خدشہ ظاہر کردیا

zalme-khalil-zad%20pakistan%20imran%20khan%20nab.jpg


عمران خان کو دوران حراست قتل کیا جاسکتا ہے، زلمے خلیل زاد نے خدشہ ظاہر کردیا

افغانستان کے لیے امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے دوران حراست عمران خان کے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا، ٹوئٹر پیغام میں زلمے خلیل زاد نے کہا یہ خدشہ بڑھتا جا رہا ہے عمران خان کو دوران حراست قتل کیا جا سکتا ہے، عمران خان نے اس تشویش کا اظہار آج عدالت میں انچارج جج سے کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1656405492795858945
زلمے خلیل زاد نے پاکستان میں کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس طرح کے حالات سے پاکستانی عوام کی زندگیاں متاثر ہورہی ہیں، مسلح افواج سمیت ریاستی اداروں کے اتحاد اور ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے،اس بات کے اشارے مل رہے ہیں کہ ریٹائرڈ افسرز کی جانب سے سیکیورٹی اداروں پر حملے کئے گئے، پاکستان کے سابق وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

https://twitter.com/x/status/1656405494406471682
زلمے خلیل زاد نے کہا سینئر افسران میں اختلافات کی مصدقہ اطلاعات ہیں، عمران خان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا، آئین اور قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔ عمران خان کو قتل کرنے سے ملک میں حالات بہت خراب ہوں گے۔

https://twitter.com/x/status/1656405495798988806
زلمے خلیل زاد نے مزید کہا پاکستان کو بین الاقوامی مذمت اور پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا، اسٹیبلشمنٹ کو انتخابات کی تاریخ پر اتفاق کرتے ہوئے قومی مفاہمت، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت ترجیح دینا ہوگی،امید ہے پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کے رہنما اس بات کو تسلیم کریں گے اور حل نکالیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1656405497338294273
اس سے پہلے زلمے خلیل زاد نے کہا تھا عمران خان کی گرفتاری افسوسناک ہے اور اس کے بہت دور رس نتائج ہوں گے، میں اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،قدیم تقافتی ورثے، قدرتی وسائل، کاروباری جذبہ رکھنے اور محنتی لوگوں کی صلاحیتوں سے مالا مال اس ملک کو بعض ماضی کی مثالوں کو چھوڑ کر اپنے ہی غیر فعال اشرافیہ سویلین اور فوج کے ہاتھوں بار بار افراتفری میں دھکیلنے کے واقعات تکلیف دے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1656405498936295424
https://twitter.com/x/status/1656405500467253248
https://twitter.com/x/status/1656405501905879040
انہوں نے کہا تھا ایک ایسے ملک کے لیے جو اپنا قومی مقصد اپنے اسلامی تشخص سے متعین کرتا ہے، یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ وہ دنیا کو یہ تماشا پیش کرے اور ایک کامیاب معاشرے کی کئی نشانیوں میں بھارت سے مزید پیچھے رہ جائے۔ زلمے خلیل کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس گرفتاری کی مذمت کرنی چاہیے، پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات رکھنے والے ممالک کو چاہیے کہ وہ ملکی رہنماں کو ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے میں مدد کریں جو آنے والے بحران کو روکے۔
 

Nida Fatima

Politcal Worker (100+ posts)
1) yes then they will say there was heart attack
2) other possibility is neutrals in civil dress who are involved in chaos, after that court on order of neutrals will grant death sentence or life sentence.
 

Mocha7

Minister (2k+ posts)
Shut your fuckwit ass up, you monotonous solitaire playing pitiful sideshow freak.