عمران خان کو ختم کرنے سے پی ٹی آئی ختم نہیں مضبوط ہوگی: شیخ رشید

pti-imran-khan-sheikh-rashed-khan.jpg


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے واضح کردیا کہ عمران خان کو ختم کرنے سے پی ٹی آئی ختم نہیں ہوگی بلکہ مزید مضبوط ہوجائے گی، ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا تیرہ پارٹیوں کی یہی خواہش ہے کہ عمران خان نااہل ہو اور جیل میں ہو، اداروں کوبخوبی علم ہے حکومت کی اہلیت اورصلاحیت صفر ہے۔

https://twitter.com/x/status/1656509791450324992

شیخ رشید نے کہا اس حکومت کا کوئی والی وارث نہیں، ان کا احترام ہے نہ کوئی مقام، نیب کوگالیاں دینے والے نیب کے شادیانے بجارہے ہیں،عدالتوں کے احترام کی بجائے گرفتاریاں کی جارہی ہیں،گزشتہ روز کی تقاریر رضیہ بٹ کے ناول کے سوا کچھ نہیں تھیں،اداروں کا احترام ہے،عمارتوں اور املاک کو نقصان پہنچانا مناسب نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1656509797557223424
شیخ رشید نے کہا جلاؤ گھیراؤ اس لیے ہواکہ لوگ خود گھروں سے نکل آئے،قیادت کو اٹھا ئیں گے تو پھر لوگوں کو لیڈ کون کرے گا؟اگر ذوالفقار بھٹو مفتی محمود سے بات کرسکتے ہیں تو یہ کیوں نہیں کرسکتے، حکمرانوں نے جتنی نیب ترامیم کی ہیں ان کا فائدہ عمران خان کو ہو گا۔

اس سے پہلے شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا تھا عمران خان سیاست کا ہیرو ہوگا یہ زیرو ہونگے وہ سیاست میں مقدر کا سکندر بنے گا،170 ارب غریب پر بوجھ ڈال دیا آئی ایم ایف سے کچھ نہیں ملا، ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے، عمران خان سیاست کا ہیرو ہوگا یہ زیرو ہونگے وہ سیاست میں مقدر کا سکندر بنےگا، عوام 13 جماعتوں کو سیاسی طور پر دفن کردے گی۔

https://twitter.com/x/status/1656509807543848961
شیخ رشید نے کہا تھا حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے سارے ملک کو سیاست کی بھٹی میں جھونک رہی ہے، سیاست سنگین اور گھمبیر ہو چکی ہے، آئی ایم ایف نہ ہی پڑوسی ملکوں کی مدد ہے، ملک جن مسائل سے دوچار ہے وہ پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی نتیجہ دکھا سکتا ہے، سپریم کورٹ جیتے گی، الیکشن کروانا پڑیں گے۔

بلاول بھٹو نےبھارت جاکر جوکم عقلی ذہنی پستی کامظاہرہ کیاہےمقبوضہ کشمیر میں اسکےخلاف غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہےہم نے ہر صورت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدآزادی کی حمایت کرنی ہےملک جن مسائل سےدوچار ہے وہ پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی نتیجہ دکھا سکتا ہےسپریم کورٹ جیتےگا الیکشن کروانےپڑیں گے۔
 

satifhasan

Minister (2k+ posts)
or BILAWAL KHUSRA PTI pa pabandi laganay ka plans bata raha ha
Laga do pabandi, or phir election karwa k dekhlo
kitnay vote partay hain
 

MRT.abcd

Minister (2k+ posts)
People didn't come out in large numbers. why IK is giving so many sacrifices for people?Superemecout is compromised, IK should save himself and go to London