وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک ایسا فتنہ تھاجس نے سیاست میں بدتمیزی و بدتہذیبی پیدا کی اورسیاست کو گندا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے گزشتہ رات جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کی اور کہا کہ عوام اس شخص کی شناخت اور ادراک ہوچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص کو کبھی بھی ملک کی سیاست میں مرکزی کردار ادا کرنے میں شامل نہیں کیا جائے گا، 9مئی جو کچھ کیا گیا اس کے بعد ووٹ بڑھنا ایک خام خیالی ہے، اس نے 9 مئی سے پہلے نوجوانوں نے ذہنوں میں نفرت بھری، ہر ذی الشعور آدمی سمجھ چکا ہے کہ یہ ملک میں صرف افراتفری چاہتا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں انتخابات کیلئے فنڈز مختص کیے ہیں، ہم انتخابات سے بھاگ نہیں رہے ، یہ شخص چاہتا ہے کہ دوصوبوں میں پہلے انتخابات ہوں اور ہم اس مطالبے کی جائز مخالفت کرتے ہیں،نگراں سیٹ اپ کے تحت پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات ہونے چاہیے، عمران خان جیسے کردار کا آدمی اکثریت کا لیڈر کیسے ہوسکتا ہے؟
سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ پر جیل میں تشدد سے متعلق سوال کےجواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ جیل میں کمفرٹیبل ہیں، انہیں جیل میں تمام تر سہولیات مہیا کی گئی ہیں، اگر جیل میں کسی کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو اسے ہسپتال منتقل کرنا معمول کی بات ہے۔
Last edited: