عمران خان کا 190 ملین پاؤنڈ کیس تاخیر کاشکار ہونے پر چہ میگوئیاں

socai1h1h2.jpg

صحافی محمد مالک کا دعویٰ سچ ثابت ہوا، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ موخر ہوا جو 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔محمد مالک نے کہا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ پیر کو نہیں سنایا جائے گا یہ جنوری میں سنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی سیٹ اپ نہیں چاہتا کہ معاملات کو اسی طرح خراب کیا جائے جیسے انتخابی ڈیڈ لائن کے چند گھنٹوں کے اندر تین کیسز کے فیصلے جلد بازی میں سنائے گئے تھے۔

محمدمالک کے مطابق بظاہر حکومتی سوچ یہ ہے کہ فیصلے کو اس حد تک بہتر بنایا جائے کہ عمران خان کی ٹیم کی جانب سے ممکنہ قانونی چیلنج کا سامنا کر سکے۔ میرا اندازہ ہے کہ حکومت کے لیے اصل مسئلہ عمران خان کی ٹیم کا قانونی چیلنج نہیں بلکہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ سطح کی عدلیہ اب بھی ان کے خلاف ہے۔

گزشتہ روز جب پی ٹی آئی وکلاء کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ موخر کرنے کا بتایا گیا تو مزید چہ میگوئیاں شروع ہوئیں

صحافی احمد وڑائچ نے کہا کہ ذرائع کے مطابق، القادر ٹرسٹ (190 ملین پاؤنڈ) کیس کا فیصلہ ہائیکورٹ کے خوف سے نہیں سنایا جا رہا ہے۔ ڈر ہے کہ موجودہ ججز فیصلہ معطل کر دیں گے، کیوں کہ کیس میں ہے ہی کچھ نہیں۔ جوڈیشل کمیشن سے ہائیکورٹ میں نئے ججز لانے کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا تاکہ سزا قائم رہے۔
https://twitter.com/x/status/1870826578105835603
صحافی ریاض الحق نے بھی کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کل نہیں سنایا جائے گا۔ کل عمران خان کو یقینی طور پر سزا ہونی تھی، لیکن کئی سینئر صحافی پہلے سے ہی کہہ رہے تھے کہ اس سزا کیخلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی اور اب تک وہاں مخصوص جج نہیں لگائے گئے، اس لیے خدشہ تھا کہ ضمانت ہو جائے۔ ایسے کمال کے فیصلے کہ سب کو پہلے ہی پتہ ہو۔
https://twitter.com/x/status/1870823936617074848
محمد عمیر کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ اب تقریبا ایک ماہ بعد متوقع ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے معاملات اور کچھ دیگر افسران کو دی گئی مہلت کے بعد ہی فیصلہ آئے گا۔ اگر اڑھائی سال میں اس کیس میں کچھ نہیں ملا تو یہ نئے لوگ بھی کیا ڈھونڈ لیں گے؟مگر اس کھیل میں یہ مزید واضح ہوگیا کہ فیصلے عدالتیں نہیں مقتدرہ کررہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1870835175325569045
فیصل چوہدری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ میں فیصلہ اسلئے تاخیر میں ڈالاگیا کیونکہ پراسیکیوشن کوئ شواہد نہیں دے سکی،مگر انہوں نے سزا تودینی ہے،جوابھی تک بن نہیں رہی،اسلئے اب یہ کچھ ڈھونڈرہے ہیں کہ عمران خان کوسزا دے سکیں! القادر ٹرسٹ کیس میں ایک ٹکا بھی ثابت نہیں ہو سکا جو پرسنل اکاونٹ میں گیا ہو
https://twitter.com/x/status/1870900675250696644
قمرمیکن کا کہنا تھا کہ ایک سال لگا کر ٹرائل مکمل گیا، لیکن یہ سمجھ نہیں آئی سزا کن پوائنٹس پر سنائی جائے تاکہ ہائیکورٹ میں سزا کا دفاع کرنا آسان ہو۔ چلو فیصلہ ملتوی کرو 5 بندے ساتھ لو اور نکتے تلاش کرو۔ جنوری میں سنا دیں گے۔ کسی نے ہمارا کیا اکھاڑ لینا ہے
https://twitter.com/x/status/1871097112940990553
بیرسٹر شہزاداکبر نے کہا کہ کل بتا دیا تھا کہ نہیں سنایا جائے گابلکہ یہ والا بہانہ بھی سنا دیا تھا کیونکہ کرنل خالی فیصلہ نہیں لکھتا بلکہ پورے ڈائیلاگ بھی بتاتا ہے بھائی
https://twitter.com/x/status/1871089665299906657
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
کرنل سے اب وہ والی غلطی نہیں کروائی جاے گی - جیسے اس نے ایون فیلڈ والے فیصلے میں کی تھی
لکھ دیا کہ جی شریفوں نے کوئی کرپشن نہیں کی - بس ہم اسے شوق میں سزا دے رہے ہیں
 

Back
Top