عمران خان کا شیخ مجیب الرحمان سے موازنہ، حامد میر نے مصدق ملک کو ٹوک دیا

ikahai1h1h1121.jpg


سینئر صحافی وتجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ شیخ مجیب کو عمران خان یا نواز شریف واپس نہیں لائے بلکہ انہیں 18ویں ترمیم کو شیخ مجیب کے 6 نکات سے زیادہ خطرناک قرار دینے والے واپس لائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹالک میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان اور سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ شیخ مجیب کو نواز شریف یا عمران خان واپس لائے ہیں، شیخ مجیب کو وہ لوگ واپس لائے ہیں جنہوں نے یہ کہا کہ 18ویں ترمیم شیخ مجیب سے 6 نکات سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1795148758377799743
شیخ مجیب کو پاکستانی سیاست میں واپس لانے سے متعلق نو از شریف اور عمران خان کے بیانات کے حوالے سے سوال کے جواب میں ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ یہ علامتی گفتگو ہے، جب ملک اتنے مسائل میں گھرا ہوا ہو تو ناامیدی نہیں پھیلائی جانی چاہیے۔

حامد میر نے کہا کہ شائد عمران خان اور نواز شریف نے اس حوالے سے جو بیانات دیئے وہ نوجوان نسل کو تاریخی پس منظر سے آشنا کروانے کیلئے دیئے کہ جب کسی مقبول لیڈر کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیےجاتے ہیں یا اسےجیلوں میں ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے تو مکتی بانی قائم ہوتی ہے جسے انڈیا نے پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔
https://twitter.com/x/status/1795147953729925570
اس حوالے سے پروگرام میں شریک پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان کا شیخ مجیب سے موازنے کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، عمران خان نہیں تو پاکستان نہیں جیسے بیان کی تشریح مجھ جیسا انسان ایسے کرتا ہے کہ پاکستان کی بقا اس وقت خطرے میں ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان وہ واحد شخصیت ہیں جو ملک کو بچاسکتے ہیں، ملکی بقاء کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نہیں تو پاکستان نہیں علامتی گفتگو ہےجس کا مطلب یہ ہے کہ عمران خان ہوگا تو پاکستان کو بچانا آسان ہوگا۔
 

zerozero

MPA (400+ posts)
sala 40 saal say kha rahay thay abhi bhe wohi churan baich rahay hain sobon ko yeh milna chaya woh milna chaya yeh hona chaya woh hona chaya
bakwaas
bari ate hay to sirf khatay hain loot ker
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
بے غیرت مصدق ملک ایسا کرو نہ لگاو پیسہ جو تمہاری ماں کے جہیز کا ہے اور پانی نہ استعمال کرنا ۔لیکن ہمیشہ سے یہ لوگ دھاندلی سے آدھے سے زیادہ پاکستان پر مسلط ہو جاتے ہیں اور باقی تینوں صوبوں کا حق مار کر رکھتے ہیں اور یہاں سے پیسہ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں ملک کے کام نہیں آنے دیتے ان منحوسوں کو ووٹ چوری سے ملک پر مسلط کرنے والوں کی نسلیں تک تباہ ہونگی