عمران خان کا سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کرنے کا اعلان

cal-imran-khan-floods-s.jpg


چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب زدگان کی امداد کیلیے اہم فیصلہ کرلیا، عمران خان پیر کی رات انٹرنیشنل ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈ اکٹھا کریں گے،عمران خان نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پیر کی رات انٹرنیشنل ٹیلی تھون کروں گا، ٹیلی تھون کا مقصد سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے فنڈز جمع کرنا ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ٹیلی تھون کا فیصلہ سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا، عمران ٹائیگرز کو امدادی کاموں کے لیے رضاکارانہ طور پر متحرک کیا جائے گا، ثانیہ نشتر کے ماتحت کمیٹی قائم کی جائے گی، کمیٹی ضرورتوں کی بنیاد پر فنڈز مختص کرے گی، فنڈز تمام صوبوں میں سیلاب متاثرین پر خرچ کیےجائیں گے۔

WhatsApp Image 2022-08-28 at 11.50.29 AM.jpeg


عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد امدادی سرگرمیوں کے ساتھ جاری رہے گی،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ٹویٹ کیا کہ عمران خان کل سیلاب متاثرین کیلئےفنڈزاکٹھےکرنےکیلئےٹیلی تھون کریں گے ، ٹیلی تھون سےمتعلق تفصیلات کا اعلان آج کیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1563466198851145733
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈ اکٹھا کرنے کیلیے اکاؤنٹ نمبر بھی دے دیا گیا، مخیر حضرات بینک آف پنجاب ، بینک آف خیبرپختونخوا میں اپنے رقم منتقل کرسکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ریلیف فنڈ کیلیے اکاؤنٹ نمبر 6010159451200028جاری کردیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ریلیف فنڈ کیلیے 20008365353اکاؤنٹ نمبر ہے،